Hifsaalmas

Aamal ka daaromadar niyyat p hota h by Maqsood Alam

 ہر عمل کا مدار نیت پہ ہوتا ہے

مقصود عالم

pixabay 


ویسے اگر دیکھا جائے تو ہر انسان کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ خوب نیکیاں کرے اور ہر شخص کی کوشش بھی یہی ہونی چاہیے لیکن ان سب باتوں میں سب سے اہم کردار نیکی کرنے والے انسان کی نیت کا ہوتا ہے اگر نیت نیکی سے صرف اللہ کی رضا ہو تو وہ نیکی بہت پر اثر اور وزن رکھتی ہے بے شک ظاہری طور پر چھوٹی ہی کیوں نہ ہو اور اگر نیکی سے مقصد صرف دکھلاوا اور ریاکاری ہو وہ نیکی راکھ کی طرح اڑ جاتی ہے بیشک جتنی ہی بڑی اور زیادہ کیوں نہ ہو اسی لیے تو جناب نبیﷺ نے فرمایا " ہر عمل کا دار و مدار نیت پر ہوتا ہے ہر شخص کو وہی ملتا ہے جو اس کی نیت ہو " بخاری شریف 

نیکی کرنا آج کے دور میں ایسا ہے جیسا انگارے کو ہاتھ میں لینا اگر یہ سب حالات کے باوجود نیکی کریں اور پھر ہم اس نیکی میں اپنی نیت کو خالص اللہ کی رضا کے لیے نہ رکھیں تو یہ نیکی ہمارے لیے کسی نجات کا سبب نہیں ہو گی فرمایا "کل قیامت کے دن ایک انسان احد پہاڈ کے جتنی نیکیاں لے کر حاضر ہو گا مگر اس کی یہ سب نیکیاں پھر بھی اس کو جنت کی طرف نہ لے جا سکیں گی اس لیے کہ اس کی یہ نیکیاں صرف دکھلاوے کے لئے ہوں ۔"

 https://hifsaalmas.blogspot.com/ پرمزید آپ پڑھ سکتے ہیں ۔ تحریر پڑھنے کے لیے لنک پہ کلک کیجیے۔

https://hifsaalmas.blogspot.com/2022/08/blog-post_29.html

Post a Comment

2 Comments

Anonymous said…
عمدہ
Hifsa Almas said…
تحریر پڑھنے کے لیے شکریہ۔