Hifsaalmas

Namal by Nimra Ahmed (Reviewer:Usman Yaseen)

کتاب: نمل 

مصنف: نمرہ احمد 

صنف: ناول ، پاکستان اردو ادب 

ناشر: علم و عرفان پبلشرز 

 ⁩ مبصر: عثمان یاسین ( وہاڑی )

Unplash


موجودہ دور میں بہت سی خواتین مصنفات اپنے اپنے قلم کا جوہر دکھا رہی ہیں ۔ ان میں کچھ اپنے قارئین میں دیگر مصنفات سے زیادہ مشہور و مقبول ہیں اور ان کے لکھے ناول اور کہانیاں دوسروں کی بنسبت زیادہ مقبولیت و شہرت حاصل کرتی ہیں ۔ 

انہی میں سے ایک مشہور و معروف رائٹر " نمرہ احمد " ہیں ( یقیناً جو کسی تعارف کی محتاج نہیں ) آپ نے بہت سے ناول تخلیق کیئے جن میں حالم ، نمل ، جنت کے پتے، مصحف اور قراقرم کا تاج وغیرہ شامل ہیں ۔ 

                  نمرہ احمد کی مقبولیت کی ایک وجہ یہ بھی ہے ان کے ناولوں کے کردار روایتی کرداروں سے ذرا ہٹ کے ہوتے ہیں ۔ ناول میں پایا جانے والا ماحول روایتی ماحول سے ذرا مختلف ہوتا ہے ۔ ان کے کردار پڑھے لکھے ، سمجھدار ، ذہین و خود اعتماد ہوتے ہیں اور خود سے فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ مصنفہ نے اپنی کتاب " میں انمول " میں ایک جگہ لکھا تھا کہ " میں لوگوں کو خود اعتماد و ذہین کردار پیش کر کے انہیں انسپائر کرنا چاہتی ہوں " 

                  یہ ایک خوش آئند بات ہے کہ روایتی ناولوں کی بھیڑ چال میں ایسے ناول تازہ ہوا کے جھونکے کا کردار ادا کرتے نظر آتے ہیں جو قاری کو نئی دنیا اور نئے لوگوں سے روشناس کرواتے ہیں ۔ 

                 " نمل " نمرہ احمد کا لکھا ہوا ایک طویل ترین ناول ہے جس نے پسندیدگی کے ریکارڈ قائم کیے ۔ ناول کا آغاز کسی سسپنس تھرلر ناول کے جیسا ہے ۔ جیسے جیسے ناول کی کہانی بڑھتی ہے ویسے ویسے ناول کے کرداروں سے تعارف بھی ہوتا چلا جاتا ہے ۔ 

                 مصنفہ کا کہنا ہے کہ " نمل میں آپ کو مختلف اقسام کے لوگ ایک جگہ نظر آئیں گے اور وہ سب ہماری زندگی کے کسی نہ کسی مرحلے کی ترجمانی کرتے ہیں۔ ان سب میں برائیاں اور اچھائیاں دونوں موجود ہیں۔ نمل کے کردار اتنے اچھے نہیں ہیں اور برے کردار مکمل طور پہ برے نہیں ہیں۔ آپ نے ان سرمئی کرداروں کی اچھائیوں کو اپنانا ہے اور برائیوں سے سبق سیکھنا ہے ۔ 

                "ناول کے کچھ اہم کردار "

                ۔

زمر: پیشے کے اعتبار سے وکیل ہوتی ہے  ایک فائرنگ کے نتیجے میں زمر کے دونوں گردے ضائع ہو جاتے ہیں جس کے بعد اسے عطیہ شدہ گردہ لگایا جاتا ہے۔ اسی وجہ سے اس کی منگنی ٹوٹ جاتی ہے  


سعدی: زمر کا بھتیجا، دونوں کی عمروں میں دس سال کا فرق ہے لیکن دونوں میں بہت اچھی دوستی ہوتی ہے 

اپنے اچھے ہونے کی بناء پر سعدی اغواء ہو جاتا ہے 


فارس غازی: سعدی کا ماموں، جو قتل کے الزام میں جیل میں قید ہوتا ہے۔ اور چار سال کے طویل عرصے کے بعد وہ واپس آتا ہے 


ھاشم کاردار: ناول کا ولن؛ ایک امیر بزنس مین، جو ایک بیٹی کا باپ ہوتا ہے اور جس کی اپنی بیوی کے ساتھ علیحدگی ہو چکی ہوتی ہے ۔ 


جواہرات کاردار: ہاشم کاردار کی ماں، ایک بااثر و رسوخ خاتون


نوشیرواں کاردار: ہاشم کا چھوٹا بھائی، لاپرواہ اور بےفکر ۔ 


حنین یوسف: سعدی کی چھوٹی بہن، ایک ذہین لڑکی مگر تھوڑی تھوڑی پاگل بھی۔

Post a Comment

0 Comments