محنت کی برکتیں
زونیرا شرافت
![]() |
pixabay |
محنت کے معنی دکھ یا تکلیف اٹھانا اور مشکلات کو برداشت کرنا. ہر انسان, حیوان ,پرندوں اور دیگر جانداروں کے لیے خدا نے محنت کو لازم قرار دیا ہے .
زندگی کی ترقی کا دار و مدار محنت پر ہے . محنت کے بغیر کامیابی ممکن نہیں .
ایک کسان یا زمیندار کو ہی دیکھ لو وہ پہلے زمین میں ہل چلاتا ہے , کھاد ڈالتا ہے, بیچ بوتا ہے ,وقت پر پانی دیتا ہے اور پھر آخر میں اسے محنت کا پھل ملتا ہے .
محنت اپنی صحت کے مطابق کرنی چاہیے . اپنی طاقت سے بڑھ کر محنت کرنا شدید قسم کی غلطی ہے . کیوں کہ اگر محنت حد سے گزر جائے تو انسان بیمار ہو جاتا ہے اور اپنی صحت سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے . صحت ہے تو سب کچھ ہے . بعض طلبا اتنی محنت کرتے ہیں کہ وہ اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں . یہی طلباء اگر آہستہ آہستہ محنت کریں تو وہ اپنے مقاصد میں بخوبی کامیاب ہوسکتے ہیں . کسی نے کیا خوب کہا ہے کہ: " جان ہے تو جہان ہے"
دنیا میں جتنے بھی فلاسفر , علما,اولیا, یا قومی رہنما گزرے ہیں وہ تمام محنت کے عادی تھے اور اسی محنت کی بدولت انھوں نے دنیا میں عزت اور عظمت حاصل کی. دنیا کی رونق محنت سے ہی وابستہ ہے .
محنت سے ہی انسان اپنی قسمت بناتا ہے . محنت کرے گا تو قسمت اچھی ہو گی اور کاہلی دور ہو گی کیوں کہ اللہ کبھی بھی محنت کرنے والوں کی محنت کو ضائع نہیں کرتا بلکہ اس کی محنت کا دگنا پھل دیتا ہیں . " محنت کرنے والا اللہ کا دوست ہے "
محنت کرنے والا فضول گپ شپ میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتا . وہ اپنا ہر کام وقت پر سر انجام دیتا ہے اور کامیاب ہو جاتا ہے .
یہ دنیا تو بالکل بنجر اور ویران تھی اور ہمارے آباؤ اجداد کی محنت کی وجہ سے گلزار میں تبدیل ہو گئی ہے . باغ , مکان , بازار اور حسین نظارے سب کچھ انسان کی محنت کا پھل ہے۔ غرض جو آدمی محنت کرتا ہے وہی ترقی اور عروج حاصل کرتا ہے اور جو ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھا رہے وہ کچھ نہیں کرسکتا. مولانا حالی فرماتے ہیں :
" جو کرتے ہیں محنت ,مشقت کو زیادہ
خدا ان کو دیتا ہے برکت زیادہ"
https://hifsaalmas.blogspot.com/ پرمزید آپ پڑھ سکتے ہیں ۔ تحریر پڑھنے کے لیے لنک پہ کلک کیجیے۔
6 Comments