Hifsaalmas

Ap zaroori Hain by Tehreem dildar

آپ ضروری ہیں 

تحریم دلدار 
رائیونڈ 

Pixabay 


آپ کی صحت ہر حال میں ضروری ہے ۔وہ پھر جسمانی ہو،روحانی ہو یا ذہنی ۔اگر آپ ان تینوں کے اعتبار سے تندرست ہیں تو آپ ایک کامیاب اور بہترین زندگی گزارنے کا تصور بھی کر سکتے ہیں اور اگر ان تینوں میں سے کسی ایک میں بھی کوئی خرابی پیدا ہو گئی تو آپ کی زندگی ،کوئی شک نہیں ،جیتے جی دوزخ کا ایک گھڑا بن سکتی ہے ۔سکون آپ سے روٹھ سکتا ہے۔بے سکونی ہو گی تو اضطراب و بے چینی ہو گی اور پھر آپ کہیں بھی چلیں جائیں آپ کو آرام نہیں مل سکتا ۔اپنی زندگی کو آسان بنائیں ۔اسے فضول کی بے آرامیوں سے آزاد کر دیجیے ۔لوگوں کو یہ اختیار دینا بند کر دیں کہ وہ آپ کی زندگی کی ڈور اپنے ہاتھوں میں سنبھالیں یا آپ کو کٹھ پتلی بنا کر رکھ دیں۔آپ زندہ و جاوید ہیں ۔آزادی آپ کا حق ہے ۔آپ کا حق ہے کہ آپ لوگوں کو اپنی جسمانی،روحانی یا ذہنی صحت کو کوئی نقصان نہ پہنچانیں دیں اور اگر آپ اس حق سے دستبردار ہو جاتے ہیں تو یقیناً آپ دنیا کے سب سے بڑے بے وقوف انسان ہیں۔جسے اللّه کی دی گئی نعمتوں کا ذرا احساس نہیں۔آپ کا حق ہے کہ آپ ان لوگوں کو اپنی زندگی سے نکال دیں جو آپ کی ذہنی اذیت کا سبب بن رہے ہیں ۔جن کے ہونے سے آپ کو  ناخوشگوار احساس ہوتا ہے ۔ جن کی موجودگی آپ کو ڈسٹرب کرتی ہے ۔ان لوگوں سے قطع تعلقی اختیار کر لیجیے جو کسی نہ کسی طرح آپ کی ذات کے لیے ٹاکسک ہیں ۔منفی لوگوں کی آپ کی زندگی میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیے ۔منفی لوگ آپ کو بے کار کر کے رکھ دیتے ہیں ذہنی طور پر مفلوج کر دیتے ہیں ۔ان کی موجودگی آپ کو جسمانی و روحانی طور پی معذور کر دیتی ہے ۔آپ کے نزدیک جتنے زیادہ مثبت لوگ ہونگے آپ اتنے زیادہ خوش ہوں گے ۔پر سکون ہوں گے ۔مثبت لوگ آپ کی زندگی میں امید ،یقین اور ہمت پیدا کرتے ہیں ۔آپ کو حالات کا سامنا کرنا سکھاتے ہیں ۔ہر مشکل سے لڑنا سکھاتے ہیں جب کہ منفی لوگ اپنی زندگی کی کوڑاکرکٹ بھی اٹھا کر آپ کی زندگی میں پھینک دیتے ہیں۔ لہذا خود سے محبت کیجیے۔اپنی قدر کجیے۔خود کو اچھے اور نیک لوگوں کی صحبت میں رکھیں۔

https://hifsaalmas.blogspot.com/ پرمزید آپ پڑھ سکتے ہیں ۔ تحاریر پڑھنے کے لیے لنک پہ کلک کیجیے۔

Post a Comment

4 Comments

Anonymous said…
❤️👀
Anonymous said…
❤️
Hifsa Almas said…
تحریر پڑھنے کے لیے شکریہ۔
Hifsa Almas said…
تحریر پڑھنے کے لیے شکریہ۔