Hifsaalmas

Bodhay Admi ka khaawab By Zunaira Sharafat

 بوڑھے آدمی کا خواب 

زونیرا شرافت 

pixabay 


بوڑھے شکیل کو ریٹائرڈ ہوئے کوئی دو سال ہو گئے ہیں .بیوی ان کی کوئی پانچ سال پہلے فوت ہو گئی تھی اور دونوں بچے کینیڈا اپنی بیویوں کے ساتھ ہوتے ہیں .شکیل صاحب کی بات اپنے بچوں سے فون پر ہو جاتی ہے اور آخری بار وہ پانچ سال پہلے آئے تھے . 

ریٹائرمنٹ کے شروع کے دنوں میں شکیل صاحب دفتر چلے جاتے اور پرانے دوستوں سے ملاقات ہو جاتی اور ان کا دل بہل جاتا پھر آہستہ آہستہ انھیں ہوا کہ اب دفتر کے لوگ تنگ آتے جا رہے ہیں . روزانہ ایک ہی شخص سے ملاقات کر کے جیسے وہ اکتا گئے ہوں .لہٰذا شکیل صاحب نے دفتر جانا بھی چھوڑ دیا . شکیل صاحب کو کوئی گھر کا کام بھی نہ کرنا پڑتا . ان کی ملازمہ نسرین کر دیتی تھی. صبح اٹھنا ناشتہ کرنا , اخبار پڑھنا اور پھر ٹی وی کے چینل تبدیل کرتے رہنا یہی ان کی روٹین تھی اور پھر بستر پر کروٹیں بدلتے رہنا اور کوئی ایک آدھ گلی کا چکر لگا لینا. تھوڑی دیر پارک میں بینچ پر جا کر بیٹھ جانا اور بچوں کو کھیلتے ہوئے دیکھنا اور باغ میں اڑتے 

پرندوں کا نظارا کرنا اور پھر شکیل کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آنے لگی. ایک دن شکیل ایسی ہی اداس شام کو باغ میں بینچ پر بیٹھا ہوا تھا کہ ایک خاتون اس کے ساتھ والے بینچ میں آ کر بیٹھ گئی اور وہ کافی پریشان اور اداس لگ رہی تھی اس کی عمر کوئی پینتیس سال ہو گی اور شکیل صاحب سوچ رہے تھے کہ اس عمر میں یہ اتنی پریشان کیوں لگ رہی ہے ؟ شکیل صاحب کو اس کی آنکھیں اپنے جیسی لگ رہی تھیں . کچھ دیر بعد شکیل آ گیا اور رات کو خواب میں اسی خاتون کو دیکھا لیکن اگنور کیا۔ اگلے دن پھر اسی بینچ پر وہ خاتون آ کر بیٹھی ہوئی تھی اور رات کو شکیل صاحب کے خواب میں پھر آئی اور رو رہی تھی جیسے مدد مانگ رہی ہو . شکیل صاحب نے ارادہ کر لیا کہ اب میں اس خاتون سے پوچھ کر ہی رہوں گا لیکن ایک ہفتہ گزر گیا وہ خاتون نہ آئی شکیل صاحب گیٹ کے پاس بیٹھ کر انتظار کرتے رہتے اور  پھر اسی خاتون کو ڈھونڈتے جو کبھی تھی ہی نہیں .

 https://hifsaalmas.blogspot.com/ پرمزید آپ پڑھ سکتے ہیں ۔ تحریر پڑھنے کے لیے لنک پہ کلک کیجیے۔

https://hifsaalmas.blogspot.com/2022/09/blog-post_4.html

Post a Comment

6 Comments

Anonymous said…
Nice
Anonymous said…
Nice
Anonymous said…
💓
Anonymous said…
👌
Anonymous said…
❤️
Anonymous said…
😍