تحریم دلدار
زندگی ۔۔
![]() |
Unplash |
یاران محفل نے کل یونہی
ذکر چھیڑا تھا زندگی کا
ارے سمجھے؟
ہاں واقعی زندگی کا
اس زندگی کا
جو کب سے ساکت پڑی ہے
جس پہ تاریکیوں نے جانے کب سے
سایہ کر رکھا ہے
اس زندگی کا
جس میں اب کوئی ہلچل نہیں
کوئی ہنسی نہیں
یہی زندگی
جو جانے کتنے اپنوں کو کھا چکی ہے
جو مجھ سے بیزار ہو چکی ہے
اور میں ۔۔۔
میں بھی اس سے اکتا چکی ہوں
یاران محفل کے اس سوال پر
میں نے ہنس کے انھیں دیکھا
اور بس یہی کہہ سکی
کہ
گزر رہی ہے زندگی۔۔
https://hifsaalmas.blogspot.com/ پرمزید آپ پڑھ سکتے ہیں ۔ تحریر پڑھنے کے لیے لنک پہ کلک کیجیے۔
0 Comments