تبصرہ: رداامانت علی
کتاب اے کاش
مصنفہ عینی ملک
عینی ملک کے بارے میں کیا لکھوں ۔ وہ خود ایک منفرد پر کشش ہیں ۔ عینی ملک ہمارے قومی شاعر علامہ اقبال کے شہر سیالکوٹ میں رہتی ہے۔عینی ملک کو بزم اہل سخن پاکستان شعبہ اردو میں ایواڑد اور الکہف میں بھی سند حاصل کی۔شاعری ایک ایسی صنف ہے جس کے ذریعے شاعر ،شاعرہ اپنے جذبات اور احساسات کو ایسی شکل میں ڈھال دیتا ہے ۔ جسکو ہر کوئی پڑھنے والا داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتا . عینی ملک کی کچھ عرصہ پہلے ایک کتاب شائع ہوئی جسکا نام اے کاش ہے۔عینی ملک کی شاعری ایک منفرد حیثیت رکھتی ہے۔اس کو پڑھنے والا داد دئے بغیر نہیں رہ سکتا.
جیسا کہ عینی ملک کی شاعری میں مجھے
"پاگل لڑکی"
نازک تتلیوں,پھلوں پرندوں سے
کھلینے والی اک لڑکی
اب بڑی حاموش رہتی ہے
اب یہ لڑکی زمین پر ننگے پاؤں بیٹھی ہے
اس میں شاعرہ کے جذبات بہت منفرد ہیں
جیسا کہ ان کی ایک نظم
"عورت ہوں میں"
ہاں میں عورت کا روپ ہوں
میں ماں کے روپ جنت بھی ہوں
میں بیٹی کے روپ میں رحمت ہوں
میں عزت و عصمت کے روپ کا پیکر بھی ہوں
عینی ملک کی یہ نظم ایک سنجیدہ اور پر کشش نظم ہے
شاعرہ کی ایک اور نظم
"پرندہ"
اے کاش
اگر میں پرندہ ہوتی
نہ کل کی فکر ہوتی
نہ دنیا کی فکر ہوتی
شاعرہ کی ہر ایک نظم خود میں بہت سے ایسے سوالات کا مجموعہ رکھتی ہے جو کہیں نہ کہیں عام انسان کی سوچ اور الفاظ ہوں۔
عینی ملک نے اپنے قلم کے ذریعے لوگوں کو حقیفت سے روشناس کرانے میں اپنا کردار باخوبی سر انجام دیا ہے۔ میری دعا ہے کہ عینی ملک اسی طرح سے اپنے قلم کے ذریعے لوگوں کی سوچ اور ان کے الفاظ جو وہ دنیا کے ڈر سے کحہ نہیں پاتے ان کو باخوبی دوسروں تک پہنچا سکے
0 Comments