Hifsaalmas

Aik Bhool by Tayyaba Tabassum

ایک بھول

ازقلم :طیبہ تبسم

Pixabay 


ہر انسان غلطی کرتا ہے ہر انسان سے کچھ ایسا ہو جاتا ہے جو نا قابل معافی بھی ہو سکتا ہے مگر صرف ایک وقت کی حد تک۔ٹھنڈے دماغ سے سوچیں آدم اور حوا سے غلطی ہو گئی انہوں نے رب کی نافرمانی کی مگر توبہ کے بعد ان کی توبہ قبول ہوئی یعنی اللہ تعالیٰ نے انسان کو اگر اشرف المخلوقات بنایا تو طریقے بھی سکھائے۔غلطی کریں تو توبہ ضرور کریں۔توبہ سے دور مت رہیں۔توبہ کے بغیر دنیا ایک سزا ہے اور آخرت انجام سزا۔بچہ جب غلطی کرتا ہے۔اللہ کے بندے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔اللہ کے احکام کی پیروی ہم لازم ہے۔میرا رب قرآن میں فرماتا ہے توبہ کرو میں توبہ کو پسند کرتا ہوں تو پھر کیوں ہم نے دل کو اتنا سخت بنا لیا کہ ہم جھکتے ہیں نہیں۔ویسے روتے ہیں مگر سجدوں میں دلوں کو جھکاتے ہیں نہیں۔ایسا کوئی شخص نہیں جو پاک ہو کیوں کہ پاک اور مکمل ذات صرف اللہ کی ہے۔بچپن سے جوانی تک بہت سی غلطیاں اور گنا ہ ہم سے سرزد ہوتے ہیں جن کی توبہ ہم بھول جاتے ہیں۔مگر ایک بار سچے دل سے توبہ کریں اللہ تو انتظار میں ہے کب میرا بندہ میرے روبرو آئے اور اپنے معاملات کو درست کرے اور میں اس کو سنوں اور اس کو سمیٹ لوں۔

https://hifsaalmas.blogspot.com/ پرمزید آپ پڑھ سکتے ہیں ۔ تحریر پڑھنے کے لیے لنک پہ کلک کیجیے۔

https://hifsaalmas.blogspot.com/2022/08/blog-post_34.html

Post a Comment

0 Comments