عنوان: درد
از قلم: حمیرا انعم
میں کافی دیر آنکھوں میں آنسو لیے سوچتی رہی ۔
کیا واقعی اللّٰہ ہم سے اتنا ناراض ہے؟ کیا ہم ابھی تک یہ نہ سمجھ پائے کہ وہ ہم سے ناراض ہے.دل خون کے آنسو روتا ہے جب اپنے بہن بھائیوں کو تکلیف میں دیکھتی ہوں ۔ کتنوں کے اپنے ان سے الگ ہو گئے ۔ کتنے بے گھر ہو گئے ۔ جوان بیٹیوں کا پردہ تک محفوظ نہ رہا۔ حالات
دیکھ کر خود پر قابو کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے۔ میں آج بھی صرف اس ایک ذات کے آگے ہاتھ پھیلا کر دعا کرتی ہوں ۔
یا اللّٰہ بس کر دے۔ مانتے ہیں گناہگار ہیں ہم لیکن اب بس کر دے ہمیں معاف فرما دے ۔ تو تو بڑا رحمان ہے۔ اپنی اس گناہگار بندی کی التجاء سن لے۔
آمین یارب العالمین
![]() |
unplash |
راہ تکتے ہوئے پتھرا سی گئی تھی آنکھیں
آہ بھرتے ہوئے چھلنی ہوا سینہ لوگو
حمیرا انعم
بشکریہ سر ہارون
1 September 2022
0 Comments