الفلاح
ازقلم طیبہ تبسم سیالکوٹ۔
![]() |
| pixabay |
کامیابیاں سب کو پسند ہوتی ہیں۔ خاص طور پر وہ لوگ جو زندگی میں کوئی مقام چاہتے ہیں جو رسوائی اور شرمندگی کا مقابلہ نہیں کر سکتے ان کو کامیابیاں چاہیے ہوتی ہیں۔اللہ کے فضل سے پانچ بار دعوت دی جاتی ہے بلایا جاتا ہے۔کامیابیوں کی طرف مگر ہم انجان بنے رہتے ہیں۔بروزِ حشر ننگے پاؤں ننگے بدن جب ہاتھوں میں نامہ اعمال ہوں گے تو دنیاوی کامیابیوں کو ترجیح دینے والے لوگ ہی جھکے سر لیے کھڑے ہونگے۔اللہ معافی یا اللہ ہمیں معاف کریں اور اس دن سے بچا لیں۔میرا رب فرمائے گا پانچ بار میں پاس بلاتا تھا۔ اف اتنی محبت اتنا پیار ماں ایک بار بلاتی ہے نہ آؤ تو دوسری بار تیسری بار بلا کر چپ کر جاتی اور رب پانچ بار دن میں بلاتا۔ اللہ سے ہدایت طلب کریں۔اللہ ہمیں معاف فرمائے اور ہم فلاح پا لیں۔آخرت کے معاملات ہمارے لیے آسان ہو جائیں۔
https://hifsaalmas.blogspot.com/ پرمزید آپ پڑھ سکتے ہیں ۔ تحریر پڑھنے کے لیے لنک پہ کلک کیجیے۔

0 Comments