Hifsaalmas

اور آم بھی بچ گئے از قلم منتہیٰ الیاس تبسم

 طنز و مزاح

اور آم بھی بچ گئے

منتہیٰ الیاس تبسم


آج کل کی لڑکیوں کو سلیقہ ہی نہیں ۔۔بس ماں باپ  لاڈ پیار سے پال کر اگلے گھر رخصت کر دیتے ہیں پھر ساری عمر اگلے ہی بھگتیں سارے ناز نخروں کے بخار سسرال میں جاکر وقت سے اتر جائیں تو بھلا ہے نہیں تو ساری عمر بے عزت ہی ہوتی ہیں کبھی ساس سے تو کبھی 


شوہر سے ۔۔ آنٹی پورے زور وشور سے اپنی تقریر جاری رکھے ہوئے تھی۔۔۔

وہ کمرے کی نکڑ میں کرسی پہ بیٹھی ساری بات سن رہی تھی ۔۔اتنے میں اس کے کان میں آواز پڑی۔۔

نیلی! نیلی بیٹا باہر آؤ یہ آنٹی کے لیے کچھ کھانے کو لاؤ ۔۔ایک کپ چائے بھی بنالینا۔۔

نہیں نہیں باجی میں چائے پی کر آئی تھی آپ کیوں تکلف میں پڑ گئی ہیں۔

چلو نیلی چائے رہنے دو ایسا کرو آنٹی کے لیے فروٹ لے آؤ۔۔

اچھا لاتی ہوں۔۔۔نیلی سر جھکاتے ہوئے کچن میں داخل ہوئی اور جان بوجھ کر باقی پھل  چھوڑ کے آم کاٹ کر لے آئی ۔۔ کیونکہ وہ جانتی تھی چار لوگوں میں بیٹھ کر سلیقے سے آم  کھانا بہت آسان ہوتا ہے۔۔

کھائیں آپ  کھا کیوں نہیں رہی ۔۔۔؟

سلیقہ مند آنٹی بولیں ۔۔نہیں باجی مجھے تو آم پسند ہی نہیں ہیں میں آم نہیں کھاتی۔۔

نیلی نے آم پیش کر کے اپنی بھڑاس نکال لی اور آم بھی بچ گئے

 کیونکہ وہ  کافی دیر سے آنٹی کی تقریر سن رہی تھی۔ اور ساری تقریر کا حاصل یہ تھا  کہ گھر صرف عورت سے چلتا ہے عورت کا بہتر ہونا  ضروری ہے باقی مرد کی خیر ہے  اگر عورت اچھی ہو تو وہ نکھٹو شوہر کو بھی دنوں میں ٹھیک کر دیتی ہے۔

(واہ آنٹی ہم لڑکیاں ہیں کوئی پلمبر تو نہیں۔)



Post a Comment

3 Comments

Anonymous said…
Good nili
Hifsa Almas said…
تحریر پڑھنے کے لیے شکریہ۔
Hifsa Almas said…
تحریر پڑھنے کے لیے شکریہ۔