عائشہ علی
شہر: چارسدہ
اللّٰہ جی کے نام
میرے پیارے اللّٰہ آپ کو پتہ ہے ۔ آپ کے کچھ بندے دولت کے نشے میں ڈوب کر دوسروں کے ذات پر طنز کے تیر برسا کر ان کے دل کو زخمی کر کے لہو لہان کرتے ہیں ۔اللّٰہ بہت درد ہوتا ہے برداشت سے باہر ہوتا ہے ۔ اللّٰہ انھیں لگتا ہے ہمارے سینے میں دل نہیں ہوتا ۔ تب ہی وہ ایسی باتیں کر کے ہمارے دل کو زخمی کرتے ہیں ۔ اللّٰہ انھیں کیا پتہ یہ شان یہ رتبہ آپ نے انھیں دیا ہوتا ہے ۔ آپ چاہے تو ایک جھٹکے میں ان سے وہ سب کچھ چھین سکتے ہیں ۔ اللّٰہ آپ کو پتہ ہے کبھی کبھی میرا دل کرتا ہے میں اس سب کی آپ سے شکایت کروں جس جس نے میرا دل ایک بار نہیں بار بار زخمی کیا ہے ۔ اللّٰہ دل کرتا ہے کہیں دور چلی جاؤں ان دوغلے لوگوں سے جہاں کس ایک چہرے کے پیچھے دوسرا چہرہ نہ چھپا ہو ۔ اے اللہ میں کمزور ہوں، لاچار ہوں، بےبسی ہوں مجھ سے کبھی ناراض مت ہونا جب کبھی دنیا والوں کے رویوں سے تھک جاتی ہوں تجھ سے اپنے سارے غم بانٹ دیتی ہوں۔ میرے پیارے اللّٰہ آپ کی یہ بندی آپ سے بے پناہ محبت کرتی ہے۔
0 Comments