Hifsaalmas

جب پرندے اُڑان لیتے ہیں از قلم مصطفیٰ توحید

غزل

مصطفیٰ توحید

فیصل آباد ، پاکستان


 جب پرندے اُڑان لیتے ہیں 

تب شکاری کمان لیتے ہیں 

 

کیوں بھلےلوگ بھٹکےدنیا میں 

 آؤ ان سے ہی جان لیتے ہیں 


جب کہیں سائباں نہیں ملتا

آسماں سر پہ تان لیتے ہیں


جھوٹ کی کچھ نہیں سزا لیکن

سچ کا ہی امتحان لیتے ہیں 


طعنوں سے جل رہا ہے گھر دل  کا

جان  یہ بدگمان لیتے ہیں 


خوف میں ہوں بے جان رشتوں کے 

جو کبھی اپنا مان   لیتے ہیں


پاس رکھتے نہیں مجھے توحید 

عشق کا امتحان لیتے ہیں




Post a Comment

0 Comments