Hifsaalmas

Udhar by Rida Amanat Ali

رداامانت علی
فیصل آباد 


"اُدھار "

Unplash


اُدھار دو اور دشمن مفت میں بناؤ۔ہم کسی کی مدد الله کی رضا کے لئے کرتے ہیں تو اس کو جتنا ہو سکے ہم مدد کرتے ہیں کیوں کہ ان پر بٌرا وقت آیا ہوتا ہے آپ سے جتنا ہو سکے مدد کی اور ان کا ساتھ دیا۔ وہ ہی لوگ آپ سے جب اُدھار مانگتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم آپ کو اتنے دن بعد پیسے واپس کر دیں گے آپ ان کی بات پر یقین کر کے ان کو ادھار دیتے ہیں پھر وہ کچھ دنوں بعد آپ کو پھر سے ادھار مانگتے ہیں آپ کے پاس خود نہ بھی ہوں تو ان کی مدد کرنے کی کوشش کرتے ہیں کہ ان کی مدد ہو جائے جب آپ کچھ دنوں بعد نہیں بلکہ کچھ ماہ بعد اپنے پیسے ان سے مانگتے ہیں جو انہوں نے آپ سے اُدھار لئے ہوتے ہیں تو آگے سے جواب " ابھی نہیں ہیں  بہت جلد واپس کر دیں گے " آپ ان کی بات پر یقین کر لیتے ہیں پر جب آپ پھر سے ان سے اپنے پیسے واپس مانگتے ہیں تو بجائے واپس کرنے کے وہ آگے سے کہہ دیتے ہیں کہ آپ نے نہیں دئیے تھے جب آپ ان کو یاد کروا دیتے ہیں کہ اس وقت دئیے تھے تو وہ جان بوجھ کر واپس کرنے کی جگہ آپ سے لڑائی کرنے لگ جاتے ہیں اور الله کی پناہ  ایسی ایسی باتیں سنا دیتے ہیں کہ آپ کو خود پر افسوس ہوتا ہے کہ میں اتنے کم ظرف کی باتوں میں کیوں آیا اور جب اُدھار لینا تھا تب اس کی گفتگو میں کس قدر نرمی تھی اور جب اُدھار واپس کرنا ہے تو مفت میں دشمن بن جاتا ہے۔ جیسا کہ کہاوت مشہور ہے کہ " کسی کو دشمن بنانا ہو تو اپنے پیسے اٌدھار دیکر مانگوں تو آپ کو مفت میں ایک دشمن مل جائے گا۔".

Post a Comment

0 Comments