Hifsaalmas

Reham by Fehmia Sherazi

 " رحم "

فہیمہ شیرازی
(بہل)ضلع بھکر


صلہ رحمی کے لغوی معنی رشتہ داروں اور عزیزوں سے میل جول اور اچھے تعلقات رکھناصلہ رحمی کے کئ پہلو ہیں صلہ رحمی سے مراد ہر وہ کام ھےجولوگوں کی نظر میں خاندان کے عزیزواقارب کےساتھ مناسب سمجھا جاتا جو آپ کی طرف سے رشتہ داری ہو یا ماں کی طرف سےاسی طرح براہ راست رشتہ داری ہو یا چند واسطوں کے ذریعےدورکی رشتہ داری سب کو رشتہ دار سمجھا جاتاھےعام طورپر دیکھا جاتاھےاگرکوئی مال ودولت اور شہرت رکھنے والا رشتہ دار ہو تولوگ اسے اپنا عزیز سمجھتے ہیں اور اس سے اچھا سلوک کرتےہیں 

اگر کوئی غریب رشتہ دار ہو تو اس سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہیں شریعت مقدسہ میں غریب اور امیر رشتہ دار میں کوئی فرق نہیں جتنا رشتہ قریبی ہو اتنی ہی زمہ داری بڑھ جاتی ہے صلہ رحمی کا اعلی ترین درجہ یہ ہے کہ رشتہ دار کو اپنا نفس سمجھ کر اچھا سلوک کیاجائے یعنی جو اپنے لیے چاہے وہی عزیز واقارب کے لیے پسند کرے اس کی مصیبتوں پریشانیوں کو اس سے دور کیا جاےاس کی مشکلات میں اسکا ہاتھ بٹایاجائے ممکن ہے یہ بات ذہن میں یہ بات آئے کہ میں اتنی قدرت نہیں رکھتا کہ اسکی مالی مدد کرسکوں لہذا صلہ رحمی کے ثواب سے محروم رہا

Unplash 


صلہ رحمی کی اتنی تاکید ہے کہ اگر کوئی آدمی کچھ بھی نہ کرسکتا ھو تو فقط سلام کرکے اور سلام کا جواب دیکر صلہ رحمی برقرار رکھ سکتاھے

امام جعفرصادق کا فرمان ہے

"رشتہ داروں کے ساتھ صلہ رحمی اور دینی بھائیوں کے ساتھ نیکی قیامت کے دن حساب کتاب میں آسانی پیدا کرتی ہےاورگناھوں سے بچاتی ےے " پس رشتہ داروں اور برادران ایمانی کے ساتھ صلہ رحمی کرو چاہے سلام کرکے یا سلام کا جواب خوش اسلوبی سے دیکر

قرآن میں صلہ رحمی کی تاکید::

اوروہ لوگ جن سے(صلہ رحمی)کا حکم خدا نے دیا ہے قائم رکھتےہیں اور پروردگار سے ڈرتے ہیں اور قیامت کے دن بری طرح حساب لیے جانے سے خوف کھاتےہیں 

اور ایک اور جگہ خدا فرماتاہےاللہ سے ڈرو اور تقوی اختیار کرو کیونکہ اس کے متعلق اورقرابت داروں کےحقوق کی نسبت سوال کیاجاےگا

چھپاکرصدقہ دینا پروردگار کے غضب کو ٹھنڈاکرتاہےاوروالدین اور رشتہ داروں سے نیکی طول عمر کا باعث ھے

صلہ رحمی کا اس دنیا میں فائدہ،طول عمر،موت کا ٹل جانا، بلاؤں کادورہونا،رزق میں برکت،اورنسل کا ذیادہ ہونا

حدیث رسول ہے

ایک شخص جسکی عمر تین برس سے ذیادہ نہیں صلہ رحمی کرنے کی وجہ سےخداوند اسکی عمر بڑھا کر تیس برس کردیتاہے

دعاھے خداوند تعالیٰ ہمیں اپنوں اور برادران ایمان کے ساتھ نیکی اور بھلائی کی توفیق دے آمین و ایاک

Post a Comment

0 Comments