کتاب : ممتا کہانی
مصنف : ابنِ عزیز ( جمیل الرحمٰن )
مبصر : عثمان یاسین
اک مدت سے میری ماں نہیں سوئی تابش
میں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے
![]() |
| Unplash |
جس طرح انسان اپنے جذبات و احساسات کا اظہار صحیح معنوں میں بیان کر سکتا ہے نہ روئے قرطاس پہ بکھیر سکتا ہے بالکل اسی طرح کوئی بھی ذی نفس اپنی ماں کے ساتھ محبتوں، عقیدتوں اور چاہتوں کا مکمل طور پر اظہار نہیں کر سکتا
والدین کی محبت خداوند عظیم کی طرف سے ودیعت کردہ نعمتوں میں سے ایک عظیم نعمت ہے دنیا میں اب تک کوئی ایسا پیمانہ ایجاد نہیں کیا جا سکا جو والدین کی محبت کی پیمائش کر سکے ۔
" ممتا کہانی " ایک فرمانبردار ، سعادت مند اور خوش نصیب بیٹے کی بپتا ہے اور اپنی ماں کے ساتھ عقیدت و محبت کی ایک لازوال داستان ہے ۔ جس کو پڑھتے ہوئے بندہ اپنی ماں کے محبت و تعلق میں اضافی محسوس کرتا ہے بلکہ اس سے بڑھ کر اس معاملے میں اپنی کوتاہیوں کا ادراک ہوا
مصنف نے اپنی کتاب کے اندر اپنی والدہ کے ساتھ اپنی محبتوں اور عقیدتوں کو حتی الامکان بیان کرنے کی سعی کی ہے
" ممتا کہانی " عصر حاضر کے ہر بچے کیلیے ایک مشعل راہ ہے ۔ جو ہر لحاظ سے سبق آموز بھی ہے جس میں ایک عورت کو بطورِ مثالی ماں ، بہن ، بیوی ، بیٹی ، ساس اور دادی کے روپ میں دیکھایا گیا ہے ۔ اللّٰہ تعالیٰ انہیں کروٹ کروٹ جنت نصیب فرمائے
راقم "عزیزم مولانا جمیل الرحمٰن" کو اس انمول کتاب کے رقم کرنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہے ۔ اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے

0 Comments