Hifsaalmas

Main Naraz nahi Hota by Usman Yaseen

 "میں ناراض نہیں ہوتا "

عثمان یاسین ( وہاڑی ) 
Unplash 


کیا تم ناراض ہو ؟ 

اس نے میری خاموشی کو دیکھتے ہوئے پوچھا 

نہیں نہیں ۔۔۔۔میں ناراض نہیں ہوتا 

تو پھر یہ کیا ہے ؟ بات پہلے جیسی نہیں کرتے ،پہلے کی طرح مزاق نہیں کرتے ، تم پہلے کی طرح نہیں لگ رہے ، ناراض بھی نہیں ہو ، پھر کیا بات ہے ؟ 

اس نے شکوہ کناں آنکھوں سے میری طرف سوال کرتے ہوئے کہا 

تمہیں پتا ہے میں کسی سے ناراض نہیں ہوتا ، اس سے بات بھی ویسے ہی کرتا ہوں جیسے پہلے کرتا تھا ، اس کی بات کا جواب بھی دیتا ہوں ، ساتھ بھی دیتا ہوں 


لیکن ۔۔۔۔۔۔ ذرا توقف کے بعد وہ کہنے لگا 

لیکن کیا ؟ اس نے بے چینی سے پہلو بدلا 


لیکن ہاں ! 


اسے اس مقام سے نیچے گرا دیتا ہوں جو اس سے قبل اس کیلیے ہوا کرتا ہے 

لہذا ! میں ناراض نہیں ہوتا

Post a Comment

0 Comments