Hifsaalmas

Khawbon k sarab by Dr. Rahat Jabeen Rodeeni ( Reviewer-Hifsa Almas)

 خوابوں کے سراب 

ڈاکٹر راحت جبیں رودینی

تبصرہ نگار: حفصہ الماس



ابن آس پبلیکیشنز کے زیر اہتمام شائع ہونے والا ادبی مجموعہ ، خوابوں کی سیر ،ڈاکٹر روحت جبیں رودینی کی تخلیق ہے۔ 

مزے کی بات یہ کہ ، پکوڑے بننے کی منتظر تھی تو سوچا کیوں نہ کوئی کتاب پڑھ لی جائے اور جتنی دیر میں آخری پکوڑہ پلیٹ سے ختم ہوا تب تک میں یہ کتاب مکمل پڑھ چکی تھی۔ 

خیر مختلف رنگوں سے مزین بہترین سرورق دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ اس سے زیادہ خوشی ادارے میں بطور ٹیم ممبر اپنا نام دیکھ کر ہوئی۔ 

یہ کتاب ٹیم اس پبلیکیشن کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے یہ کتاب اور اس میں کوئی شک نہیں کہ 128 صفحات پہ مشتمل یہ چھوٹی سی پاکٹ سائز کتاب ، اپنے اندر دنیا جہاں کی باتیں سموئے ہوئے ہے۔ 

شاعری جیسا خوبصورت فن جس میں راحت صاحبہ کو کمال حاصل ہے ، جیسے دریا کو کوزے میں بند کرنا ہو ویسے انہوں نے اپنے جذبات ،خیالات اور احساسات کو لفظوں کی لڑی میں پرو کر اظہار خیال کیا تومانوں پڑھ کر دل خوش ہوگیا۔ 

آپ نے بہترین الفاظ کا چناؤ کیا ، محبت نفرت،وفا بےوفائی، ملن جدائی، دکھ سکھ،خوشی غم غرضیکہ کہ ہر احساس کو یوں قلمبند کیا کہ دل اش اش کر اٹھا اور بے ساختہ واہ واہ کہہ اٹھی۔ 

ڈاکٹر جیسے مسیحائی کے پیشے سے تعلق رکھنے والی صنف نازک کا بطور شاعرہ ور لکھاری ہونا باعث فخر ہے۔ اک بہترین شعری مجموعے کے لیے بہت سی داد 

خوب جئیں 

خوش رہیں خوشیاں بانٹیں


Post a Comment

0 Comments