Hifsaalmas

Hijab by Zobia Yousaf

 حجاب

زوبیہ یوسف۔رحیم یار خان

Unplash 


جہاں حجاب کا ذکر آئے گا وہاں عورت کا ذکر آئے گا کیونکہ حجاب کا تعلق ہی عورت سے ہے۔عورت کو مستورات اسی لیے کہا جاتا ہےکہ یہ چُھپانے کی شے ہے۔اللہ نے عورت کو بہت خاص بنایا ہے اس لیے اللہ نے عورتوں کو اپنے آپ کو چُھپانےکاحکم دیا ہے یعنی حجاب کا حکم دیا ہے۔اللہ نے عورت کو بنایا ہےتو اللہ کو ہی یہ بات معلوم ہے کہ عورت کتنی خاص ہے اس لیے اللہ نے حکم دیا خود کو چُھپاؤ،اللہ نے حکم دیا ہے تو اس میں عورتوں کی کوئی مرضی شامل نہیں ہو گی کیونکہ جسم اللہ نے بنایا ہے، اللہ کی امانت ہے اگر اللہ عورتوں کو خوبصورت نہ بناتا تو پھر وہ کیا کر سکتیں تھی،جسم اللہ کی عطا ہے اللہ کی امانت ہےعورتوں کی ملکیت نہیں ہے اللہ کی امانت کی ویسے ہی حفاظت کرنی ہے جیسی حفاظت کرنےکاحکم اللہ نے دیا ہےاگر امانت میں خیانت کی تواللہ کے سامنے جواب دہ ہونا پڑے گا۔عورتوں کے لیے یہ اللہ کا خاص حکم ہے اور عورتوں کو یہ حکم ماننا چاہیے بغیر کسی خوف کے،اس حکم کو ماننے کے لیے عورت کو نہ کسی کی اجازت طلب کرنی ہے نہ ہی کسی کی ناراضگی کی پرواہ کرنی ہے اگر پرواہ کرنی ہے تو اس بات کی کہ اللہ ہم سے ناراض نہ ہو۔زندگی گزارنی ہے تو اللہ کے لیے،جینا ہے تو اللہ کے لیے نا کہ لوگوں کے لیے۔سورت احزاب میں اللہ نے مسلمان عورتوں کو پردے کا حکم دیا اس آیت میں ان لوگوں کےلیے بھی جواب ہے جو کہتے ہیں چہرے کا پردہ نہیں ہے۔


اے پیغمبر اپنی بیویوں اور بیٹیوں اور مسلمانوں کی عورتوں سے کہہ دو کہ (باہر نکلا کریں تو) اپنے (مونہوں) پر چادر لٹکا (کر گھونگھٹ نکال) لیا کریں۔ یہ امر ان کے لئے موجب شناخت (وامتیاز) ہوگا تو کوئی ان کو ایذا نہ دے گا۔ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے۔


مسلمان عورتیں اس آیت پر تدبر کریں تو یہ آیت ان کی زندگی اور سوچ بدلنے کے لیے کافی ہے،اللہ نے یہ حکم سب عورتوں کے لیے نہیں دیا اس میں مسلمان عورتوں سے فرمایا ہے کہ پردہ کرو یعنی اللہ نے آپ کو پہلے عورت بنایا پھر آپ کو مسلمان بھی بنایا اور پھر آپ کو دنیا میں موجود باقی سب عورتوں سے ممتاز کرنے کےلیے پردے کا حکم دیا کہ یہ عورتیں مسلمان ہے اور یہ خاص ہیں باقی عورتوں سے،اس آیت میں اللہ نے عورتوں کو خاص پروٹوکول دیا ہے۔مسلمان عورتوں! اللہ سے بڑھ کر تمہاری حفاظت کی فکر کسی کو نہیں ہو سکتی، اللہ سے زیادہ بہتر تمہارے لیے کوئی نہیں سوچ سکتا۔اللہ خود حیا والا ہے اور اللہ کو حیا بہت پسند ہے اگر اللہ کے پنسدیدہ بننا ہے تو حیا کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لوں،اگر لوگوں کو یا اپنے نفس کو یا پھر شیطان کو خوش کرنا ہے تو وہ کبھی خوش نہیں ہو گے۔

Post a Comment

0 Comments