Hifsaalmas

Dhiyan k Dareechay by Rukhsana Afzal (Reviewer-Hifsa Almas)

 دھیان کے دریچے

رخسانہ افضل

تبصرہ نگار: حفصہ الماس 



کدی آمل سانول یار وے اور حرفِ دعا کی مصنفہ ہونے کے ساتھ کئی کتابوں میں بطور کو آتھر تحریر کرنے والی پیاری سی شخصیت کی نثری نظموں کا مجموعہ مجھے جب ابن آس پبلیکیشنز کی طرف سے تحفہ ملا تو رخسانہ جی کو پڑھ کر ان کی دل سے فین ہوگئی۔ یہ کتاب ہماری آس پبلیکیشنز ٹیم کی محنت کا ثبوت تو ہی لیکن جو محنت اور محبت اس کتاب میں شام نثری نظموں کو پڑھنے سے، مجھے دیکھنے کو ملی اس پہ تو داد بنتی ہے۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ شاعری ،شاعری تب بنتی ہے جب تک اس میں عشق،محبت،نفرت،وفا،بے وفائی، ملن ،جدائی کی بات نہ کی جائے۔بےشک یہی احساسات اور جذبات سب لفظوں میں ڈھالے جاتے ہیں لیکن اس بات سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے کہ شاعری کے موضوعات میں ان کے علاؤہ بھی بہت کچھ لکھا جاسکتا ہے اور آپ کی نثری نظموں میں موضوعات کی لمبی فہرست ہے۔ ہر موضوع دوسرے سے جدا ہے۔ کوئی شک نہیں کہ بہت ہی زبردست اور باکمال شخصیت کی مالک ،رخسانہ افضل صاحبہ ہیں۔ خیر اپنی مصروفیات کے باوجود آپ کی تحاریر بہت سے رسائل اور پلیٹ فارمز کا حصہ ہیں جو اس بات کا ثبوت ہیں کہ آپ ادب سے کس حد تک لگن رکھتی ہیں۔ خیر یہ بات تو صد فی صد درست ہے کہ آپ خدمت میں پیش پیش ہوتی ہیں بے شک وہ ادب کی خدمت ہو یا انسانیت کی۔ آپ کی نظمیں آپ کی بہترین سوچ اور فکر و تدبر کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔ 

بہترین نثری نظموں کی تخلیق پر بہت سی داد۔

خوش رہیں خوشیاں بانٹیں

Post a Comment

0 Comments