Hifsaalmas

14 February Hijab Day by Aaman Shehzadi

 آمن شہزادی

14فروری حجاب ڈے 

Unplash 


محبت ایک پاکیزہ جذبہ ہے۔بہت سے لوگ چودہ فروری کو اظہارِ محبت کرنا پسند کرتے ہیں۔لوگ لال رنگ کے لباس زیب تن کرتے ہیں۔دوستوں کے ساتھ آوٸٹنگ پہ جانا،گرل فرینڈ کے ساتھ ڈیٹ پے جانے کو ترجیح دیتے ہیں۔سرخ رنگ کا گلاب دے کر خاص 14فروری کو اظہار محبت کیا جاتا گویا کہ محبت کا قتل کیا جاتا ہے۔محبت ایک خوبصورت جذبہ ہے۔محبت وہ ہے جو ایک باپ کو اپنی بیٹی سے ہوتی ہے۔محبت وہ ہے جو شوہر کو اپنی بیوی سے ہوتی ،بیٹے کو ماں ،بھاٸی کو بہن سے ہوتی ہے۔ہمارے معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ محبت وہ ہوتی جو ایک نامحرم لڑکے کو نا محرم لڑکی سے ہوتی ہے اور وہ اس تعلق پر بہت ناز و فخر محسوس کرتےہیں۔یہ کام سراسر بے ہودہ ہیں۔اسلام کا دوسرا نام حیا ہے اور 14 فروری کو ویلنٹاٸن ڈے منانا سراسر بے حیائی ہے۔اور ہمارے معاشرے میں بے حیاٸی کی آگ زور پک چکی ہے ،امکان ہے کہ ہر چیز تہس نہس ہو جاٸے گی۔محبت کے اظہارکے لیے ہر دن ہوتا ہے۔ماں باپ بچوں سے محبت کرتے ہیں اس محبت کا نعم البدل کوٸی نہیں۔ایک باپ بیٹی سے جتنی محبت کرتا ہے اس محبت کو مانپنے کا آلہ آج تک ایجاد نہ ہو سکا۔بھاٸی بہنوں کا مان ہوتے ہیں مگر افسوس کہ اس پرفتن دور میں بہنیں بھاٸیوں کا مان برقرار نہیں رکھ پاتی ۔غیر محرم کی محبت میں اپنی عزت کھو دیتی ہیں خود کو پامال کر دیتی ہیں۔خدارا ہوش کے ناخن لیجیے اپنی قدر کیجیے،اللہ پاک نے آپ کو بہت خوبصورت بنایا ہے اپنی خوبصورتی کو غلط راہ میں مت ضاٸع کریں۔پلٹ آٸیں اللہ عزوجل کی طرف ،چھوڑ دیں ایسے کام جو ہمیں اللہ کی بارگاہ میں اور خود اپنی نظروں میں گرا دیں۔ خود کو غیر مسلمی تہوار کے چنگل سے نکال کر سیدھی راہ پر گامزن ہو جاٸیے۔جس نے ہدایت پا لی گویا وہ فتح یاب ہو گیا ۔اپنی محبوبہ گرل فرینڈ کے چکر سے نکلیں اور دوسروں کی بہنو بیٹوں کو سرخ گلاب دینے کی بجاٸے اپنی بہنوں کو حجاب گفٹ کریں۔ 

ختم شدہ

Post a Comment

0 Comments