Hifsaalmas

حلقہ اردو پسند سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والا انٹرویو (آج کی مہمان: ماریہ امانت انٹرویو میزبان: طیبہ علی رضا)

 حلقہ اردو پسند سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والا انٹرویو



آج کی مہمان: ماریہ امانت
انٹرویو میزبان: طیبہ علی رضا


*السلام علیکم !

محترمہ کیسی ہیں آپ؟

امید کرتی ہوں بخیر و عافیت ہونگی ان شاء اللہ

 وعلیکم سلام!

الحَمدُللہ میں ٹھیک آپ کیسی ہیں؟

الحمدللہ میں بالکل ٹھیک۔

*آپ کا مکمل نام کیا ہے؟

جی میرا نام ماریہ امانت ہے۔

*آپ کی پیدائش کب اور کہاں ہوئی؟

میری پیدائش ۱۹۹۹میں ضلع نارووال کے ایک دیہات پنڈوری کاہلواں میں ہوئی۔

* آپ پاکستان کے کس شہر میں قیام پذیر ہیں؟

میں تعلیم کے سلسلے میں شہر اقبال میں مقیم ہوں۔

*آپ کی دینی اور عصری تعلیم کیا ہے؟

میں نے بی ایس زولوجی جی سی ویمن یونیورسٹی آف سیالکوٹ سے کیا ہے

اور ایم فل یونیورسٹی آف سیالکوٹ سے جاری ہے۔

*آپ کی پسندیدہ عادت کیا ہے؟

مجھے اعلٰی الصبح وقت پر اٹھنا اچھا لگتا ہے۔

*آپ نے ٹیچنگ کا آغاز کب کیا؟

میں نے ٹیچنگ كا آغاز۵ اکتوبر ۲۰۲۱ میں کیا۔

*آپ کون سا مخصوص سبجیکٹ پڑھاتی ہیں؟

میں اُردو اور بائیولوجی کے مضامین پڑھاتی ہوں ۔

*ٹیچنگ کے دوران کوئی ایسا تجربہ جو آپ شیئر کرنا چاہیں؟

کوئی خاص ایسا تجربہ نہیں۔لیکن استاد/اُستانی بننے کے بعد آپ کو کافی اعتماد حاصل ہوتا ہے۔ آپ کی کمیونیکیشن میں مہارت ہو جاتی ۔آپکے گٹس دور ہو جاتے ۔آپکو مختلف کُتب کے مطالعہ سے بہت سی چیزوں سے روشناس ہوتے ۔آپ طلباء و طالبات کے لیے اچھی منصوبہ بندی کرنے کے قابلِ ہو جاتے ۔میرے خیال سے اک استاد ہی ایسی ہستی ہے جس کو اپنے سٹوڈنٹ کی کامیابی کی خوشی والدین سے بھی زیادہ ہوتی ۔یہ مجھے اُستانی بن کے ہی پتہ چلا ۔۔۔یہ تو بے قیمت ہی سنگ کو تراش کر ہیرا بنا دیتا۔۔دلوں کو علم و شمع کے نور سے منور کر دیتا۔اور دلوں کی زنگ دور کر کےایسے  مجاہد بناتے۔۔جو سخت طوفانوں سے بھی نہیں ڈرتے۔۔۔۔۔۔

*ٹیچنگ کے دوران کوئی مزاحیہ واقعہ جو آپ زندگی بھر یاد رہے گا؟

جی نہیں۔آج کل اسکول میں ٹیچر پر اتنا بوجھ ہوتا ۔کہ سارا وقت مصروفیات میں گزر جاتا۔

ویسے میں بہت مزاحیہ ہوں۔۔زندگی میں بہت سارے ایسے کام کیے جو کبھی نہ بھولیں۔

*آپ نے لکھنا کب شروع کیا؟ ۲۰۲۰ میں میں نے با قاعدہ لکھنا شروع کیا۔

*لکھنے میں کس نے آپ کی مدد کی؟

لکھنے میں کسی نے بھی مدد نہیں کی۔میں بچپن سے ہی ادب کو پڑھنے لکھنے اور سمجھنے کا شوق رکھتی ہوں ۔

*اردو ادب کی دنیا میں آپ کن شخصیات سے متاثر ہوئیں؟

ڈاکٹرعلامہ محمداِقبال، میرتقی میر ، ڈپٹی نذیر احمد،واصف علی واصف اور سعادت حسن منٹو ۔۔اس کے علاوہ مولانا ظفر علی خان بھی شامل ہیں۔

*مستقبل میں آپ اپنے آپ کو کہاں دیکھنا چاہتی ہیں؟

مستقبل میں چاہتی ہوں کہ ادب میں میں بہت اچھی کتب لکھوں۔جو بہت سے دِلوں کی زینت بن سکے ۔۔اور جو لوگوں کو اندھیرے اور دکھوں سے نکال کر روشنی کی طرف لے جائیں ۔

*اللہ پاک آپ کو نیک مقاصد میں کامیابی عطا فرمائے آمین 

حلقہ اردو پسند سیالکوٹ کے زیر اہتمام ہونے والے مقابلہ جات کے حوالے سے آپ کی قیمتی رائے؟

حلقہ اُردو پسند سیالکوٹ اپنی پوری ذمداری سے کام کر رہا ہے۔۔اس سے نئے لکھاریوں کو موٹیویشن بھی ملتی اور یہ اچھا پلیٹ فارم ہے۔جو لکھاریوں کو آگے لے کر جانے کا مواقع فراہم کر رہا ہےاور یہ بات ہم سب کی لیے قابلِ تعریف، قابلِ ستائش،اور قابلِ فخر ہے۔رائے:جو لکھاری روزآنہ کی بنیاد پر مقابلے میں شرکت کرتی ہے یہ میکسیمم شمولیت کرتی ہے اسے داد دی جائے۔اور مزید آگے لے کر جایا جائے ۔

*آج کا انٹرویو آپ کو کیسا لگا؟

آج کا انٹرویو بہت مختصر اور بہت عمدہ تھا۔بہت اچھا محسوس ہوا آپ کی یہ اچھی کاوش دیکھ کر۔

شکریہ!

آپ کے قیمتی وقت دینے کا بھی شکریہ

اللہ پاک آپ سے راضی ہو۔

*آپکا بھی تہہ دل سے شکریہ

خُدا حافظ

Post a Comment

0 Comments