Hifsaalmas

Ye December by Aman Shahzadi

 یہ دسمبر

از قلم آمن شہزادی ( گجرات)

Pixabay 



دسمبر

اداس پرندے 

سرد ٹھنڈی ہواٸیں

بادلوں کی آہٹ میں

مقید مہتاب

اور یہ 

ساتھ چھوڑتا دسمبر

زرد پتے

ٹھٹھرتے درخت

سنسان راستے

سہما ہوا سماں

درختوں کا ساتھ چھوڑتے

پیلے پتے

اور یہ گزرتا دسمبر

بوسیدہ اور

سلگتی یادیں

نم آنکھیں

ویران چمن

سسکتے ہونٹ

خاموش صداٸیں

خالی ہاتھ

وجود کو جنھنجھوڑتے

کپکپی طاری کرتے

ظالم مراسم 

ریت کی طرح 

نازک ہتھیلیوں سے

سرکتے جا رہے ہیں

اور یہ 

ساتھ چھوڑتا

دسمبر

Post a Comment

0 Comments