Hifsaalmas

Tum,Main aur wo by anabia khan-episode 5

تم میں اور وہ

انابیہ_خان

قسط_پانچ_5


پھر بہت سارے دن گزر گئے ، انکل نے جو عمل کرنے کا کہا تھا وہ تو جیسے کرنا ہی بھول گئے تھے ، انکل سارا دن گھر سے باہر رہتے ، مغرب کے دوران وہ ہمارے گھر آ جاتے تھے ، ایک دو بار میں نے انکل سے کہا بھی تھا ، کہ آپ انکل ہمارے گھر آتے ہیں تو آپکے بیوی بچے تو پریشان ہوتے ہوں گے ، اس بات پر انکل نے ہنس کر کہا ۔ 

" میں اپنی بیٹی کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتا  میرے بچے اب ماشاءاللّٰه جوان ہو چکے ہیں ، اپنا خیال اب خود رکھ سکتے ہیں ۔"۔۔۔۔۔ 

اس بات کے بعد میں نے انکل سے پھر یہ بات کبھی نہیں کی ، مجھے خود  نہیں اچھا لگا تھا  کہ  ایک انسان آپکی خاطر اپنا گھر بار چھوڑ کر آپ کے پاس رہنے آئے اور آپ روز ایک ہی  بات کہہ کر ان کا مان توڑیں ،  

کافی سارے دن گزر گئے کہ ایک دن اچانک انکل دوپہر میں آئے ، اور اپنے ساتھ ایک لڑکے کو بھی  لائے تھے ۔ وہ بلیک شرٹ اور سی گرین جینز میں ملبوس کوئی انیس بیس سال کا ایک دراز قد کا لڑکا تھا ۔ سفید رنگت پر موٹی موٹی مخمور کالی سیاہ آنکھیں ، پتلے پتلے گلابی ہونٹ ۔ ستون جیسی مغرور کھڑی ناک ، کتابی  چہرہ ۔ وہ مجسم حسن تھا ۔

 میں نے چند لمحوں میں ہی اسکے  مکمل سراپے کا جائزہ لے ڈالا تھا ، 

شاید اس نے دو تین دنوں سے شیو بھی نہیں کی تھی ۔ ہلکی بڑھی ہوئی شیو نے اسکے حسن میں کئی گنا اضافہ کیا ہوا تھا ۔۔ 

میں نے اچانک اسے بڑبڑاتے ہوئے سنا تھا ۔۔ 

میں نے حیرانی میں گردن موڑ کر انکی جانب دیکھا ، 

وہ ہونٹ بھینچے زیر لب کچھ کہہ رہا تھا ۔ اسکے  ماتھے پر پڑی شکنوں نے مجھے اور بھی حیران کر دیا تھا ۔۔۔ 

" آپ نے کچھ کہا مجھ سے "۔۔؟ 

میں نے ہلکی سی آواز میں پوچھا ۔

 اس نے سر نفی میں ہلاتے ہوئے انکل کی طرف دیکھا ۔ 

" ارے بیٹی اس سے ملو ۔ یہ میرا بیٹا مومن ہے ۔ یہ مجھ سے بھی زیادہ علم جانتا ہے "۔۔۔ 

انکل نے میرے سامنے والے صوفے پر بیٹھتے ہوئے اس لڑکے کا تعارف کرایا تھا ۔۔۔ 

" اور بیٹا یہ وہی لڑکی ہے ۔ جس کا میں نے گھر پر ذکر کیا تھا "۔۔۔ 

" السلام علیکم ! "۔۔ 

اس لڑکے نے میری طرف دیکھتے ہوئے بڑی شائستگی سے اپنے سر کو جنبش دیتے ہوئے ساتھ میں منہ سے ادائیگی کی تھی ۔ 

" وعلیکم السلام ، آپ لوگ بیٹھیں میں آپ لوگوں کے لیے کچھ کھانے کو لاتی ہوں "۔۔ میں سلام کا جواب دیتے ہوئے اٹھ کر جیسے ہی باہر جانے لگی تو انکل نے فوراً ٹوک دیا ۔۔ 

" ارے بیٹی تم بیٹھو اور میری بات سنو ۔ ہم کھانا گھر سے کھا کر آئے ہیں "۔۔۔ انکل نے سہولت سے انکار کرتے ہوئے مجھے ایک بار پھر سے بیٹھا دیا تھا ۔ 

میں حیرت سے انکل کی طرف دیکھتے ہوئے دوبارہ صوفے پر بیٹھی تھی ۔ کمرے میں کچھ پل کے لیے خاموشی چھا گئی تھی ۔ 

وہ کچھ توقف کے بعد انکل گویا ہوئے ۔۔ 

" بیٹی تم بھی سوچ رہی ہو گی کہ انکل نے عمل کا کہہ کر خاموشی اختیار کر لی ہے ۔ تو بیٹی ایسا کچھ بھی نہیں ہے ۔ میں اس عمل کے لیے سب تیاری کر رہا تھا ۔ تمھاری مما ٹھیک ہوتی تو میں یہ بات ان سے کہتا ۔ پر آپکی مما ٹھیک نہیں تو اس مجبوری کی بناء پر وہ بات میں آپ سے کہہ رہا ہوں ۔ میں آپ کو اپنی بہو بنانا چاہتا ہوں ۔ کیونکہ اس گھر میں ایک مرد کا ہونا بے حد ضروری ہے ، اور میرا بیٹا مجھ سے بھی زیادہ علم جانتا ہے اس لیے میں چاہتا ہوں ۔ اسکے لوٹ آنے سے پہلے پہلے میں آپکا نکاح اپنے بیٹے سے کرنا چاہتا ہوں "۔۔۔ 

میں نے انکل کی بات حیرت سے سنی تھی ۔ 

" انکل آپکی بات ٹھیک ہے ، لیکن میری شادی سے اس جن کا کیا تعلق  ہے "۔۔۔ ؟ میں نے اپنی حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اپنے دل میں چھپی بات انکل سے کہہ ڈالی ۔۔۔ 

اس لڑکے نے کافی حیرت سے میری طرف دیکھا تھا 

میں نے اسکی آنکھوں میں ایک عیجب الجھن دیکھی تھی ۔ 

" میں آپکو بتاتا ہوں ، کچھ جنات کنواری لڑکی سے محبت کرتے ہیں ، یہ بھی ان میں سے ایک ہے  وہ لڑکیاں جیسے ہی شادی کرتیں ہیں  تو وہ جن یا تو ان لڑکیوں کو چھوڑ دیتے ہیں  یا پھر انکو بہت نقصان دیتے ہیں  بابا نہیں چاہتے وہ آپکو کوئی نقصان پہنچائے  میں عمل کرنا جانتا ہوں  اس لیے بابا چاہتے ہیں میں آپ سے نکاح کر لوں  پہلے تو مجھے اپنے رب پر یقین ہے وہ آپکو چھوڑ دے گا  الله نہ کرے اگر اس نے آپکو کوئی نقصان پہنچانے کی ذرا بھی کوشش کی تو میں اسے دیکھ لوں گا "۔۔۔۔  

بات تو وہ بالکل درست کہہ رہا تھا ۔ اس گھر کو ایک مرد کی اشد ضرورت تھی ۔ اور سب سے بڑی بات یہ انکل کا بیٹا تھا ۔ وہ انکل جس نے ہر مشکل میں میرا ساتھ دیا ۔ جو اب تک  بھی دے رہا ہے ۔ مجھے اپنی بیٹی سے کم نہیں سمجھتا ۔

" بیٹی تم سوچ لو  اور میرے بیٹے کے بارے میں کچھ بھی پوچھنا ہو تو مجھ سے یا برارست اس سے بھی پوچھ سکتی ہو ۔ تمھاری پوری زندگی کا مسئلہ ہے تم کسی سے بھی مشورہ کر سکتی ہو "۔۔ 

انکل نے مجھے سوچتا ہوا دیکھ کر میرے سر پر شفقت بھرا ہاتھ رکھتے ہوِئے کہا ۔ انکل نے میرے چہرے پر شاید  الجھن بھرے تاثرات بھی دیکھ لیے تھے ۔۔۔ 

" اس میں سوچنے والی کون سی بات ہے ۔ بیٹی تمھارے انکل بالکل درست فیصلہ کر رہے ہیں ۔ اس گھر میں مرد کا ہونا بے حد ضروری ہے "۔۔۔ 

مما جو سارا دن سوئی رہتی تھیں اب نہ جانے کیسے کمرے میں داخل ہوتے ہوئے ایک دم سے بولیں تھیں 

آپ یقین کریں مما کی بات سن کر میں پل بھر کے لیے سکتے میں آ گئی تھی ۔ میں نے شدت حیرت سے اپنا جھکا ہوا سر اٹھا کر مما کی طرف دیکھا ۔ 

مما کا سر تو سر انکی آنکھیں بھی اثبات میں ہاں کہہ رہی تھی ۔ تب میں  بھی جھکے سر کے ساتھ ہاں  کہہ کر اس کمرے سے باہر چلی گئی تھی 

" جیسے آپ سب کی مرضی "۔۔۔ وہاں میرے جانے کے بعد کیا باتیں ہوئیں تھیں میں کچھ بھی نہیں جانتی ۔۔۔۔۔ 

شام کو انکل کی پوری فیملی ہمارے گھر موجود تھی ۔ مجھے بے حد عیجب لگ رہا تھا ۔ میرے کمرے کی ایک کھڑکی جو نیچے لان میں کھلتی تھی ۔ جس سے لان کی چہل پہل ہوتی نظر آ جاتی تھی ۔ میں وہیں کھڑی نیچے مہمانوں کی چہل پہل دیکھ رہی تھی ۔ کہ مجھے اپنے کمرے میں کسی کی موجوگی کا احساس ہوا تھا ۔ میں نے اپنی گردن گھما کر پیچھے دیکھا ۔ مما کمرے کے وسط میں کھڑی میری طرف دکھ بھری نظروں سے دیکھ رہی تھی ۔۔۔۔۔۔

" ارے مما آپ وہاں کیوں کھڑی ہیں ؟

 اندر آئیں ناں "۔۔۔۔ 

" بیٹی میں جانتی ہوں تم کافی پریشان ہو ۔ مجھے خود بھی کافی عیجب سا لگ رہا ہے یہ سب ۔ تمھارے بابا زندہ ہوتے تو شاید یہ سب نہ ہوتا ۔ وہ بڑی دھوم دھام سے تمھاری شادی کرتے ۔ پر میں عورت ہوں اور ہوں بھی کافی کمزور و  ناتواں ۔ میں کچھ بھی نہیں  کر سکتی ۔ ہو سکے تو اپنی اس مما کو معاف کر دینا "۔۔۔ مما کی آنکھوں میں آنسو تھے ۔ جس نے میری آنکھیں بھی نمکین پانی سے بھگو دیں تھیں ۔ میں مما کو دکھی ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی تھی ۔ میں تو کیا دنیا کی کوئی بھی بیٹی ماں باپ کو دکھی نہیں دیکھ سکتی ہوں گی ۔ میں نے مما کو گلے سے لگایا ، اور مسکراتے ہوئے کہا ۔۔  

" مما جو کچھ بھی ہو رہا ہے ۔ ہمارے بھلے کے لیے ہی تو ہو رہا ہے ۔ آپ چپ کر کے ہونے دیں ۔ ہم تقدیر کو بدل تو نہیں سکتے ناں "۔۔ میں نے مصنوعی ہنسی ہونٹوں پر سجاتے ہوئے کہا ۔۔۔ 

مما مجھے گلے سے لگا کر بلک بلک کر رو ہڑی تھی ۔

میں مما کا دکھ سمجھ رہی تھی ۔ وہ بابا کو مس کر رہی تھی  انکو یاد کر کے رو رہی تھی ۔ پر میں بھی کیا کر سکتی تھی ۔ میں بھی تو مجبور تھی تقدیر کے ہاتھوں ۔۔ 

" بیٹی تم تیار ہو جاو ۔ وہ لوگ مولوی کو بلانے گئے ہیں ۔"۔۔ مما شاید یہ بتانے آئی تھی ۔ بتا کر کمرے سے چلی گئیں تھیں ۔۔  اور میں بھی خاموشی کے ساتھ  کپڑے پہننے واش روم چل پڑی تھی ۔ 

pixabay 


یہ کیسی شادی تھی ۔ نہ لہنگا پہنا نہ چوڑیاں پہنیں نہ مہندی نہ بارات ۔ میں نے گھر والے کپڑے ہی پہنے تھے ۔ کچھ لڑکیاں میرے پاس رجسٹر لے کر آئیں ۔ اور میں نے اس پر اپنے دستخط کر دیئے تھے ۔۔ 

" بیٹی اب مجھے تمھاری کوئی فکر نہیں ہے ۔ میرا بیٹا تمھارا محافظ بنے گا إنشاءاللّٰه ۔ میں نے اپنی دوستی کا حق ادا کر دیا ہے ۔ میں قیامت والے دن انکے سامنے سرخرو رہوں گا "۔۔۔۔ انکل نے میرے سر پر ہاتھ رکھا، اور ہزار ہزار کے بہت سارے نوٹ میری ہتھیلی پر رکھ کر  غمگین لہجے میں کہا ۔۔ 

آنٹی نے بھی دو سونے کے کنگن میری کلائی میں ڈالتے ہوئے ڈھیروں دعاؤں سے نوازا تھا ۔ 

" بیٹا اب سے تم نے یہی رہنا ہے ۔  اور ان دونوں عورتوں  کا خاص خیال رکھنا ہوگا ۔ وہ آزاد ہو کر یہیں آئے گا ۔ اور انہیں نقصان پہنچانے کی پوری کوشش کرے گا "۔۔۔۔۔ 

" بابا اب آپ فکر نہ کریں ،  اب یہ دونوں میری ذمے داری ہیں ۔ میں انکا خیال رکھنے کی پوری کوشش کروں گا "۔۔۔۔۔ مومن نے جھکے سر کے ساتھ اپنے بابا کو یقین دلایا تھا ۔۔۔۔ 

مجھے کافی ڈر لگ رہا تھا ، میں آیت الکرسی کا بھی ورد کرتی رہی ۔ پھر بھی دل انجانے خوف سے ڈرا رہتا تھا ۔ ہماری شادی کو آج چوتھا دن تھا ۔۔۔ 

میں آج صبح سے ہی انجانے خوف سے گھیری ہوئی تھی مومن مجھے بار بار تسلی دیتا تھا ۔ لیکن میرا دل پھر بھی خوفزدہ تھا ۔ 

رات کو مومن کی مما میری ساس کی کال آئی تھی ۔ انہوں نے ہم سب کو کھانے کی دعوت دی تھی مما سمیت ۔۔۔  

مومن نے مجھ سے  کہا ۔ 

"  ہم سب کل مما کے گھر چلیں گے ۔ آپ تیار رہنا ۔ آنٹی سے میں خود بات کر لوں گا "۔ 

میں صبح ہی صبح تیار ہونے لگی تھی ۔ جب مما سے کہا تو مما نے کہا ۔۔۔ 

" بیٹا آپ چلی جائیں ۔ میں گھر میں ہی ایزی فیل کرتی ہوں ۔ "۔۔۔ تب میں نے بھی جانے سے انکار کر دیا کہ کیسے میں مما کو یوں اکیلا چھوڑ کر خود چلی جاوّں ۔ 

" مما میں آپکو تنہا نہیں چھوڑ کر جا سکتی ۔"۔۔۔ 

کیونکہ میرا دل ویسے بھی آج صبح ہی سے انجانے خوف سے دھڑک رہا تھا ۔ جیسے آج کچھ ہونے والا ہو ۔ میری چھٹی حس نے مجھے پہلے سے ہی الرٹ کر دیا تھا ۔ 

" بیٹی آپکی ساس نے آپ سے پہلی بار کچھ فرمائش کی ہے ۔ آپ کا جانا بنتا ہے ۔ ایسے ہی شروع شروع میں اس کے دل میں اپنے خلاف کدرتیں مت ڈالیں ۔ یہی تو عمر ہے کھانے پینے کی آپ چلی جائیں ۔ میری ویسے بھی طبعیت کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔ میں کچھ دیر سووّں گی ۔ آپ ایسا کریں میرے لیے دال چاول بناتی جائیں ۔ میں اٹھ کر کھا لوں گی ۔ آپ بس یوں کرنا رات کو ذرا جلدی آ جانا ۔ ویسے بھی تو میں سارا دن سوتی رہتی ہوں "۔۔۔ 

"اوکے مما میں آنٹی زینب سے کہہ دیتی ہوں ۔ وہ آ کر آپ کے ساتھ سارا دن رہے گی ۔ باقی میں شام پانچ 5 تک واپس آ جاوّں گی "۔۔۔ 

آنٹی زینب ہماری ہمسائی تھی ۔ اور مما سے انکی خوب بنتی تھی ۔ انکی کوئی اولاد نہیں تھی ۔ اس لیے وہ مجھے بیٹی کہتی تھی ۔ انکا شوہر جاب کرتا تھا ۔ وہ سارا دن گھر سے باہر رہتا تھا ۔ اور آنٹی گھر میں سارا دن تنہا ہوتی تھی ۔ میں نے سوچا چلو آنٹی اور مما مل کر بیٹھیں گے ۔  تو دن اچھا گزر جائے گا ۔ 

میں جلدی سے دال چاول بنا کر ۔ آنٹی کے گھر انکو بلانے چلی گئی تھی ۔ آنٹی کو مما کے پاس بیٹھا کر خود مومن کے ساتھ انکے گھر چل دیئے تھے ۔ 

میں انکے گھر آ کر بھی ہر ایک گھنٹے بعد مما کو کال کر کے انکی خیریت معلوم کرتی رہی تھی  تقریباً تین 3 بجے جب میں نے انکو کال کی تو انکا نمبرز آف تھا ۔ میں کچھ حیران ہوئی تھی ۔ پھر سوچا ہو سکتا ہے مما کے سیل کی بیٹری آف ہو گئی ہو ۔۔ 

کچھ دیر بعد جب دوبارہ کال کی تو بیل جا رہی تھی ۔ تب میں نے الله  کا شکر ادا کیا ۔ 

لیکن مما نے کال اٹینڈ نہیں کی تھی ۔ جب میں نے دوبارہ کال ملائی تب بھی یہی ہوا ۔ انہوں نے کال اٹینڈ نہیں کی تھی ۔ تو مجھے کچھ گھبراہٹ ہونے لگی تھی ۔ ایسا کبھی نہیں ہوا تھا ۔ کہ جب میں نے اتنی کالیں کی ہوں تو مما نے اٹینڈ نہ کیں ہوں ۔ 

" بیٹی کیا بات ہے تم مجھے کچھ پریشان لگ رہی ہو ۔ سب خیر تو ہے "۔۔۔۔ 

انکل نے میرے چہرے کے تاثرات سے ہی اندازا لگاتے ہوئے مجھ سے پوچھا تھا ۔۔  

" جی انکل ۔  پر مما میری کال رسیو نہیں کر رہی "۔۔۔ 

میں نے کچھ پریشانی سے جواب دیا ۔  

مومن نے بھی کھانے سے ہاتھ کھینچ لیا تھا ۔۔ 

" ارے بیٹی ہو سکتا ہے آپکی مما سو رہیں ہوں "۔۔ 

آنٹی نے میرے آگے کوفتوں کی پلیٹ رکھتے ہوئے باتوں میں حصہ لیا تھا ۔ 

" آنٹی میں گھر جانا چاہتی ہوں "۔۔ میں نے خوفزدہ ہو کر سب پر ایک نظر ڈالتے ہوئے کہا ۔ 

مومن نے میرے لہجے میں چھپی بے قراری کو محسوس کرتے ہوئے ٹشو سے اپنے ہاتھ صاف کر کے ۔ اپنی بلیک جینز والی واسکٹ پہنی تھی ۔ پھر کھڑے ہوتے ہوئے کہا ۔ 

" آئیں چلیں "۔۔۔ 

سب نے مجھے بے چین دیکھ کر خاموشی اختیار کر لی تھی ۔ 

میں سب سے سوری کرتے ہوئے پھر آوّں گی یہ کہہ کر اٹھ کھڑی ہوئی تھی ۔ 

آپ یقین کریں سارا دن مطلع صاف رہا ۔ جب ہم گھر سے نکلنے لگے تو ایک دم سے  گھنے گھنے بادلوں نے امڈ امڈ کر آسمان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا ۔ 

" کچھ گڑبڑ ہے "۔۔۔ انکل اتنا کہہ کر کمرے کی طرف بھاگے تھے ۔ 

" وہ یہاں سے آزاد ہو چکا ہے ۔ اپنا خیال رکھنا "۔۔۔ 

انکل نے کافی بلند آواز سے کہا تھا ۔ ہم دونوں نے انکی آواز با آسانی سنی تھی ۔۔ 

" کچھ نہیں ہوگا ۔ آپ فکر نہ کریں میں آپکے ساتھ ہوں "۔۔۔۔ مومن نے اپنا ہاتھ میرے ہاتھ پر رکھتے ہوئے مجھے تسلی دی تھی ۔ تب ہی ایک درخت کا موٹا تنا ہمارے گاڑی کے اوپر آ گرا تھا ۔ جس سے مومن کے سر پر کافی گہری چوٹ آئی تھی ۔ خون کی ایک لہر اٹھی تھی ۔ گاڑی ہچکولے کھاتی ہوئی دور سڑک پر جا گری تھی ۔ مجھے تو کچھ بھی نہیں ہوا پر میرے مومن کو کافی چوٹیں آئیں تھیں ۔ گھٹنوں پر بھی  کافی چوٹ آئی تھی ۔  

میں نے بڑی مشکل سے مومن کو گاڑی سے باہر نکلا تھا ۔ میرا دماغ بالکل ماوّف ہو چکا تھا ۔ سمجھ نہیں آ رہا تھا یہ سب کیا ہو رہا ہے ۔ میں نے جب مومن کے سر سے اتنا خون بہتے ہوئے دیکھا تو میرا سر چکرانے لگا تھا ۔ میں نے جلدی میں اپنا دوپٹہ مومن کے سر پر جہاں سے خون بہہ رہا تھا سختی سے باندھ دیا تھا . خون آنا بند تو نہیں ہوا تھا ۔ ہاں اسکے بہنے کی رفتار ضرور کچھ کم ہو گئی تھی ۔ مومن کے سارے کپڑے خون سے بھر چکے تھے ۔ وہ نیم بے ہوش سڑک پر پڑا تھا ۔ لوگوں کا ایک مجمع لگا تھا ۔ کوئی کچھ کہہ رہا تو کوئی کچھ ۔ مجھے کسی کی کچھ سمجھ نہیں آ رہی تھی ۔ میرے چاروں طرف کسی کے قہقوں کی آوازیں گونج رہی تھی ۔ آسمان پر کالے بادل ایسے تھے جیسے ابھی برسنے والے ہوں ۔ میں نے مدد کے لیے اپنے دائیں بائیں دیکھا تو دور ہی میری آنکھوں کے سامنے سے کوئی سایہ سا گزرا تھا ۔ جب میں نے کچھ غور کیا تو وہ سایہ میری طرف آ رہا تھا ۔ میں نے آیت الکرسی پڑھنی چاہی پر ڈر اور خوف کی وجہ سے مجھے یاد نہیں آ رہی تھی ۔ بیچ میں ہی بھول جاتی تھی ۔ جتنے میں وہ سایہ میرے کچھ اور قریب آ گیا تھا ۔ میرے اوپر ڈر اتنا مسلط ہو گیا کہ میں نے اپنی دونوں آنکھیں بند کر لیں تھیں ۔ جیسے کوئی کبوتر بلی کو دیکھ کر آنکھیں میچ لیتا ہے ۔۔ 

" میں نے کہا تھا ناں ابھی تم نے میری محبت دیکھی ہے ۔ جس دن میری نفرت دیکھی سہہ نہیں پاوّ  گی "۔۔۔ اس نے اتنا اچانک سے کہا کہ میں نے فوراً  اپنی بند آنکھیں کھولیں تھیں ۔ 

یہاں کھڑے سارے لوگوں نے آواز تو سنی تھی لیکن کسی کو نا پا کر بھوت بھوت کی آوازیں لگاتے ہوئے وہاں سے بھاگ گئے تھے ۔ اب سنسان سڑک پر میں اور وہ کھڑے تھے ۔ یا پھر مومن خون سے لت پت بے جان پڑا تھا ۔۔۔۔۔۔۔۔ 

" کیوں کر رہے ہو یہ سب ۔ اگر میرے مومن کو کچھ بھی ہوا تو یاد رکھنا میں خود کو ختم کر دوں گی ۔ ویسے بھی تم نے میرے سارے قیمتی رشتے تو چھین لیے ہیں ۔ میرا بابا ، انکل اور اب یہ مومن "۔۔۔۔۔ میں اپنے کھوئے ہوئے رشتوں کو یاد کر کے پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی تھی ۔ 

" میں جتنی بھی کوشش کرتی بابا کو بھول جانے کی لیکن میرا بابا مجھے بھولتا نہیں تھا ۔ میں جب بھی انکو یاد کرتی ایک نئے سرے سے بکھر جاتی "۔ 

میرے رونے سے پتہ نہیں اسے کیا ہوا تھا ۔ وہ بنا کچھ کہے واپس پلٹ گیا تھا ۔ میں روتے ہوئے اسے جاتا دیکھ رہی تھی ۔ وہ مجھ سے کچھ دور جا کر ہوا میں ایک دم سے تحلیل ہوا تھا ۔ اسکے غائب ہوتے ہی میرا دماغ بھی کام کرنے لگ پڑا تھا ۔ 

میں نے جلدی میں انکل کو کال ملائی تھی ۔ کیونکہ اس وقت سڑک پر بس میں اور میرا مومن تھا ۔ دور دور تک انسان تو انسان پرندہ بھی کہیں نظر نہیں آ رہا تھا ۔ انکل پانچ سے سات منٹ کے دوران یہاں آ چکے تھے ۔۔ 

" کیا ہوا بچے "۔۔۔ وہ بے قراری سے میری طرف بڑھے تھے ۔ میں نے روتے ہوئے انکو سب کچھ بتا دیا تھا ۔۔ 

" او نو ۔۔۔۔۔۔۔ مجھے پتہ ہے بچہ وہ آزاد ہو چکا ہے ۔ میں نے تم لوگوں سے کہا بھی تھا "۔۔۔ وہ اتنا کہہ کر اپنے بیٹے کی طرف بڑھ گئے تھے ۔ 

میں نے اور انکل نے بڑی مشکل سے مومن کو گاڑی میں ڈالا تھا ۔ 

" بچہ آپ نے اپنی مما کا پتہ کیا کہ آخر وہ کال کیوں رسیو نہیں کر رہی ہیں "۔۔۔۔ ؟ انکل نے گاڑی سٹارٹ کرتے ہوئے پوچھا ؟ 

" اففف انکل میں یہ بات بھول گئی تھی ۔ یہ سب اتنا اچانک ہوا کہ میں مما والی بات بالکل ہی بھول گئی "۔۔۔۔۔

Post a Comment

0 Comments