صنف
رداامانت علی
فیصل آباد
مجھے بہت ہی پسند ہے دوسروں کے بارے میں جاننے کا۔ تا کہ بہت سی ایسی باتیں جو کہ ہمارے علم میں اضافہ کر دیتی ہیں ۔جس کے بارے میں ہم نے کبھی سوچا ہی نہ ہو اور ایک طرح سے ہم اپنے دکھ درد غم بھلا کر دوسروں کے دکھ درد غم سن کر اس بات کا الله کے آگے شکر گزار ہوتے ہیں کہ الله اس کا دکھ درد غم ہم سے کہیں زیادہ ہے، میں تو یہ ہی سمجھ رہی تھی کہ میرا ہی دکھ سب سے زیادہ ہے دوسروں کے دکھ درد غم سن کر ہم کم سے کم اس انسان کے دکھ درد غم کو کم نہیں کر سکتے پر ہو سکتا ہے کہ اس نے وہ بات کسی کو بتائی نہ ہو جو اس نے الله کے بعد آپ کو بتا دی ہو اور اس کے دل کا زیادہ نہیں پر تھوڑا سا بوجھ کم ہو گیا ہو ایسی ہی ایک فاطمہ نامی لڑکی کی کہانی اس کی اجازت سے میں نے قلمبند کی فاطمہ ایک خوبصورت لڑکی کہ ساتھ ساتھ ایک پڑھی لکھی لڑکی بھی تھی کہتے ہیں کہ برا وقت آنے میں دیر نہیں لگتی کچھ ایسا ہی فاطمہ کے ساتھ ہوا فاطمہ احمد نامی لڑکے سے پیار کرنے لگ گئی احمد جو بظاہر شریف اور معصوم نظر آتا پر حقیقت اس کے بر عکس ہی منظر پیش کر رہی تھی فاطمہ جیسا کہ آج کل سننے اور دیکھنے میں آ رہا جب کسی کو کسی سے سچی محبت ہو جائے وہ سب کچھ بھول جاتے اور اسی کی ہر بات پر یقین کرتے ہیں بے شک وہ سچ بول رہا ہو یا جھوٹ احمد اور فاطمہ ایک دوسرے سے سچی محبت کرنے لگ گۓ۔ احمد کے کچھ دوست جو کہ اس کے بچپن اور سکول کے تھے وہ بظاہر بہت شریف نظر آتے پر اصلیت میں وہ آنکھوں کا دھوکہ تھا ۔احمد کے دوستوں میں یہ بات بہت عام تھی کہ کسی کی بھی بہن بیٹی کے ساتھ اپنی تسکین کے لئے وقت گزارنے کو وہ بہت اہم فریضہ سمجھتے تھے۔احمد کے کچھ دوستوں کے نام ق، م، و، ق، ح، ا گ، ا،ا، ع،اور ز جو کہ احمد کو بھی ورغلاتے اور اپنی اپنی ان دوستوں کے بارے میں بتاتے جن کے ساتھ وہ پیار کا کھیل کھیلتے اور ان کا استعمال اپنی تسکین کے لئے کرتے پھر ان کو اسطرح سے چھوڑ دیتے جیسا کہ ان کے لئے وہ انجان ہوں۔ احمد اپنے سب دوستوں کی ہر بات فاطمہ کو بتاتا تا کہ فاطمہ بھی ان لڑکیوں کی طرح احمد کے ساتھ وقت گزارے۔ فاطمہ احمد سے بہت پیار کرتی تھی۔ فاطمہ احمد کو ان کے دوستوں کے معملات میں دور رہنے کا مشورہ دیتی تا کہ وو اپنے دوستوں کی باتوں میں آ کر کچھ غلط نہ قدم اٹھا لے۔ فاطمہ نے جب احمد کو شادی کرنے کا کہا تو ہوا وہ ہی جو کہ آج کل عام رواج ہے گھر والے نہیں مانے گے ذات کے باہر شادی نہیں ہو گی ۔ آخر احمد بھی اپنے انہی دوستوں کے نقش قدم پر چل پڑا۔ فاطمہ کے ساتھ احمد نے جو کیا شاید میں اس طرح سے قلمبند کرنے میں ناکام ہوں۔
![]() |
| pixels |
فاطمہ کی آنکھوں میں بہت سے سوالات موجود ہیں جو کہ میری عقل سے بالاتر ہیں میں پوچھتی ہوں ان لوگوں سے جو ذات کو امیری کو بہت فوقیت دیتے ہیں کیا مجھے وہ لوگ بتا سکتے ہیں جب ہم بازار میں کچھ بھی خریدنے جاتے ہیں کیا کبھی ان سے کہا کہ ہمیں اس ذات کی ہی سبزی اور فروٹ چاہئے۔ اپنی ان اشیائے کی جنکی ضرورت کے لئے ہم نے کبھی ذات امیری نہیں دیکھی۔ تو پھر ہم کیوں ذات کو اتنی فوقیت دیتے ہیں ۔کیا میرے اس سوال کا جواب کسی کے پاس ہے۔ خدا کے واسطے اپنے بچوں کو بتائے اگر ہمیں معلوم ہے کہ ذات کے باہر شادی نہیں کر سکتے امیری غریبی کی وجہ سے بھی تو پھر اپنی نفس کی تسکین کے لئے کسی کی بہن بیٹی کی عزت احساسات جذبات کے ساتھ کھیل کر اس کی زندکی برباد نہ کریں اگر اسکو لوگوں کے دڑ کی وجہ سے عزت نہیں بنا سکتے تو کس نے حق دیا ہے کہ اسکی زندگی کے ساتھ کھیل کر اس کو لوگوں کے سامنے رسوا کرنے کے لئے اکیلا چھوڑ دیا جائے۔ ختم شد

2 Comments