Hifsaalmas

Marasim by Aamn Shehzadi

 مراسم

آمن شہزادی (گجرات)


ﺑﺎﺭﺵ ﮐﯽ ﺑﺮﺳﺘﯽ ﺑﻮﻧﺪﻭﮞ ﻧﮯ

ﺟﺐ ﺩﺳﺘﮏ ﺩﯼ ﺩﺭﻭﺍﺯﮮ ﭘﺮ

ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺍ ﺗﻢ ﺁﺋﮯ ﮨﻮ

ﺍﻧﺪﺍﺯ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺟﯿﺴﺎ ﺗﮭﺎ

ﮨﻮﺍ ﮐﮯ ﮨﻠﮑﮯ ﺟﮭﻮﻧﮑﮯ ﮐﯽ

ﺟﺐ ﺁﮨﭧ ﭘﺎﺋﯽ ﮐﮭﮍﮐﯽ ﭘﺮ

ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺍ ﺗﻢ ﮔﺰﺭﮮ ﮨﻮ

ﺍﺣﺴﺎﺱ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺟﯿﺴﺎ ﺗﮭﺎ

ﻣﯿﮟ ﻧﮯ ﮔﺮﺗﯽ ﺑﻮﻧﺪﻭﮞ ﮐﻮ

ﺭﻭﮐﻨﺎ ﭼﺎﮨﺎ ﮨﺎﺗﮭﻮﮞ ﭘﺮ

ﺍﯾﮏ ﺳﺮﺩ ﺳﺎ ﭘﮭﺮ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮨﻮﺍ

ﻭﮦ ﻟﻤﺲ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺟﯿﺴﺎ ﺗﮭﺎ

ﺗﻨﮩﺎ ﻣﯿﮟ ﭼﻼ ﭘﮭﺮ ﺑﺎﺭﺵ ﻣﯿﮟ

ﺗﺐ ﺍﯾﮏ ﺟﮭﻮﻧﮑﮯ ﻧﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺩﯾﺎ

ﻣﯿﮟ ﺳﻤﺠﮭﺎ ﺗﻢ ﮨﻮ ﺳﺎﺗﮫ ﻣﯿﺮﮮ

ﻭﮦ ﺳﺎﺗﮫ ﺗﻤﮭﺎﺭﮮ ﺟﯿﺴﺎ ﺗﮭﺎ ! . .

(ساحردل)

Pixabay 


موسم کافی ٹھنڈا تھا۔نیلگوں آسماں پر گھٹاٸیں چھاٸی ہوٸی تھی۔سارہ نے کھڑکی کھولی تو بدن کو ٹھٹھرا دینے والی ہواٸیں نے اس کا استقبال کیا۔موسم صبح سے ابر آلود تھا۔ہلکی ہلکی بوندا باندی شروع ہو چکی تھی۔ہر ذی روح اس موسم سے لطف اندوز ہوتا تھا۔سواٸےسارہ کہ سب بشر انجواٸے کر رہے تھے۔ہمیشہ کی طرح آج بھی بارش نے سارہ کو غمگین کر دیا۔ ہر بار یہ موسم سارہ کو اداس کردیتاتھا۔وجہ بچھڑے دوستوں کی یادیں تھی۔وہ ساتھیوں کے سنگ بیتے لمحے دل کو بے تاب کرتے تھی۔وہ شوخ وچنچل وہ مستیاں دل کو افسردہ کردیتا ہے۔پانچ دوستوں پر مکمل فرسٹ ایٸر کی سٹوڈینٹس کا گروہ پورے کالج میں چھایا ہوا تھا۔ان پانچوں کے مزاج میں زمین آسماں کا فرق تھا۔مگر ایک دوسرے پر جان چھڑکتیں تھیں۔"کبھی خوشی کبھی غم نہ جدا ہوں گے ہم"ان کا تکیہ کلام تھا۔نومبر کے دن چل رہے تھے اور وہ تصور میں واپس کالج کے دنوں میں گھم ہوگٸی تھی۔دروازے پر دستک ہوٸی مگر جواب نہ پا کر سمیرا نے دھرام سے دروازہ کھولا تو سارہ کو خیالوں کی دنیا میں کھویا ہوا پا کر چٹکی کاٹی۔اور مسکراتے ہوٸے کہامیڈم اب خیالوں کی دنیا سے نکل آٶ ۔سارہ ہلکی سے "سی"آوازنکالتےہوش کی سرزمین پر واپس تشریف لاٸی۔سمیرا کو دیکھ کر دل باغ باغ ہوگیا۔اور ہوتا بھی کیوں ناں سمیرااسکی بچپن کی دوست تو نہ تھی مگر اس بیسٹ فرینڈ تھی،۔جسے وہ اپنی بہن ،جان جاناں ،کہہ کر پکارتی تھی۔تم نے تو مجھے حیران کردیا ۔کم از کم اپنے آنے کی اطلاع تو کر دیتی۔

سمیرا)اگر اطلاع کردیتی تو یہ اپنے آنے کی خوشی تمھارے گلاب چہرے پر کیسےدیکھتی ۔تمھاری آنکھوں میں چھپی اداسی کو کیسے دیکھتی۔ٹھنڈی ہوا کا جھونکا آیا روح تک ٹھنڈ کا احساس دلاتے منظر سے غاٸب ہو گیا۔ہوا کااک جھونکا سمیرا کو سارہ کی اداس آنکھوں کی وجہ بتا گیا۔لگتا ہے آج بیتے لمحوں کو یاد کیا جارہا ہے۔ ہاں سمیرا تمھیں یاد ہے ناں ہم پانچ دوستوں کا گروپ تھا۔اور دیکھو سبھی وفا کے دعوی کرتی تھیں۔مگر سواٸے تمھارے سبھی اپنی اپنی زندگی میں مصروف ہیں۔کہاں ہیں کس حال میں کسی کی کوٸی خبر نہیں۔جن کے وفا پے یقین تھا۔جن کا عہد وفا یاد تھا وہ بے وفا ہو گٸی اور ان سب کی بےوفاٸی کے بدلے تم اکیلی میرے حصے میں آٸی۔الحَمْدُ ِلله ہاں سارہ تم ٹھیک کہہ رہی ہو میں بھی تخمینہ اقرا اور طیبہ کی بےوفاٸی پر افسردہ ہوں۔مگر خیر اللہ پاک نے تم جیسی باوفا دوست سے نوازا ہے۔جتنا شکر کریں کم ہے۔او ہو تمھارے آنے کی خوشی میں ،میں تمہیں چاٸے پانی پوچھنا بھول گٸی۔بوا کو کھانے کا آرڈر دے کر وہ پھر سےسمیرا کے ساتھ محو گفتگو ہوگٸی۔اور بتاٶ کیسے آنا ہوا وہ یوں اچانک؟ہاں بس یہاں سے گزر رہی تھی تو سوچااپنی جان من سارہ کا درشن تو کرتے چلیں۔دونوں نے بیک وقت قہقہ لگایا۔ٹیبل پر ایک ڈاٸری کھلی نظر آٸی تو تجسس بھری نگاہوں سے سوال کیا تو سارہ نے ڈاٸری اٹھا کر سمیرا کے دست میں تھما دی۔پہلی سطر پر نظر پڑی یوں بڑے سیلقے سے انڈرلاٸن تھی۔

کچھ بچھڑی یادیں

میں یادوں کا قصہ کھولوں تو 

کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں

میں گزرے پل کو سوچوں تو 

کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں

اب جانے کونسی نگری میں

آباد ہیں جا کر مدت سے

میں دیر تک جاگوں تو 

کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں

کچھ باتیں تھیں پھولوں جیسی 

کچھ لہجے خوشبو جیسے تھے

میں شہر چمن میں ٹہلوں تو 

کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں

وہ پل بھر کی ناراضگیاں

اور مان جانا پل بھر میں

اب خود سے بھی روٹھوں تو 

کچھ دوست بہت یاد آتے ہیں۔

شاعر نامعلوم

ایک اور سطر انڈرلاٸن 

تھی۔مس یو ماٸے جگری دوستو۔ پڑھتے پڑھتےسمیرا کی آنکھ بھی اشک بار ہوگٸی ۔بالکل ٹھیک لکھا ہے کتنے حسین پل تھے جب ہم ساتھ تھے۔اب نا نجانے کون کہاں کس نگری میں آباد ہے۔ہاٸے وہ پھولوں کا دیوانہ گروپ۔پورے کالج میں ہمارے گروپ کے چرچے ہوتے تھے۔اور اب دیکھو نا جانے انہیں ہم یاد بھی ہوں گے یا نہیں۔سارہ نے سمیرا کا ہاتھ تھام کر زور سے مٹھی میں دبایا۔جیسے کسی چیز کو کھو دینے کا ڈر ہو۔سمیرا تم تو عہد وفا نبھاٶ گی ناں؟کبھی راستے جدا ہو بھی جاٸیں تو دوسروں کی طرح بھول مت جانا۔داغ جداٸی مت دینا ۔سمیرا نےسر کو خم دیے کہ عہد وفا کو سدا نبھانے کا اقرار کیا۔

مرشد ساٸیاں کیا بتلاٶں۔۔؟

دل سےسوگ نہیں جاتا،،

ان سے بچھڑے عمریں بیتیں

لیکن روگ نہیں جاتا۔۔

شاعرنامعلوم

اگلا صحفہ ٹٹولا تو لکھی ہوٸی سطریں سمیرا کو حیراں کر گٸی۔

~!~ دوستی کا سفر ~!~

شاعرہ سیما آفتاب

بڑا ہی سہانا سفردوستی کا

رہے ساتھ یہ عمر بھر دوستی کا

جسے مل گیا ہے وہ خوش بخت ٹھہرا

ہے قسمت سے ملتا گُہر دوستی کا

ہے یاروں کے دم سے یہ دنیا کی رونق

بَسے ان کے دم سے، نگر دوستی کا

جہاں میں سبھی دوست ہوتے نہیں ہیں

نہیں سب میں ہوتا، ہنر دوستی کا

محبت، بھروسے اور اخلاص سے ہی

بنے یہ تناور شجر دوستی کا

کبھی دوست کو اپنے کھونے نہ دینا

ہے رشتہ بڑا معتبر دوستی کا

یہی اب تو ہر دم خدا سے دعا ہے

دمکتا رہے یہ قمر دوستی کا

میری جان سمیرا کے نام

 پھر سے انڈرلاٸن کی ہوٸی سطر کو دیکھ سمیرا نے سارہ کو فرحت و مسرت سے گلےلگا لیا۔دوستی کے جذبات امنڈ آٸے ۔دونوں کی آنکھیں چندھیا گٸی۔نلیگوں آسماں پر نگاہیں ڈوراتے ہوٸے متلاشی نگاہ سمیرا پر ڈالی ۔تمھیں پتہ یہ موسم مجھے کبھی بھی ان یادوں سے چٹکارا حاصل نہیں کرنے دیتا۔مجھے میرا پانچ دوستوں پر مشتمل گروپ شدت سے یادآتا ہے۔یادیں میرا سینہ چیڑ دیتی ہیں۔روح کو زخمی کر دیتی ہیں۔میرے بس میں ہوتا تو وہ لمحات دوبارہ لے آتی۔یا خود ان لمحوں میں قید ہو کر رہ جاتی ۔بہت تڑیاتے ہیں وہ ساتھ گزارے ہوٸے پل۔لوگ مجھے پاگل کہتے ہیں لیکن تم تو جانتی ہوں ہم پانچوں کی جان بستی تھی اک دوسرے میں۔پھر کیسے وہ جدا ہو گٸی۔سمیرا نے سارہ کا کندھا تھپتھپایا اور آنسوٶں کو ضبط کرتے ہوٸے سارہ کو حوصلہ دیا ہمت دی۔پچیدہ ماحول کو دیکھتے ہوٸے سمیرا نے ماحول کو تھوڑا ہلکہ پھلکہ کرنے کے لیے سارہ کوتنگ کرنا شروع کردیا۔او اچھا تو مس سارہ کو اپنی کالج کی دوستی یاد آرہی۔مطلب میرا وجود بے کار ہے۔جو مس سارہ کے اس اداس او مضطرب قلب کو پرسکون نہ کر سکی۔پھر تومیری رفاقت کا کوٸی فاٸدہ نہ ہوا ۔سمیرا نے اداکاری دکھاتے ہوٸے کہا۔ارے نہیں نہیں!تم تو میری پیاری جان ہو ۔کوٸی تمھاری جگہ کیسے لے سکتا۔اور سچ پوچھو تو تمھارے ساتھ نے جینے کی امنگ دی ہے۔اگر تم نہ ہوتی تو میں کبھی شاید اتنی مطمٸن نہ ہوتی۔وہ تو بس موسم کی ادا دیکھ کر کچھ پرانے زخم تازہ ہو جاتے ہیں ۔سینے میں نشتر چبھو دیتی ہیں یادیں۔لیکن تم ہو نہ میرے ساتھ۔باقی سب ہمیں یاد نہ کریں تو کیا ہوا۔وہ ہماری ہردعا میں شامل ہیں۔وہ بے وفا ہیں تو کیا ہوا ہم وفا نبھاٸیں گے۔دعا کی صورت میں ،سب جہاں کہیں جس نگری میں بھی آباد ہیں شاد رہیں ہمیشہ۔

دونوں نے زیر لب آمین کہا۔بارش زور پکڑ چکی تھی۔اور دونوں محفو گفتگو تھی۔

ختم شد

Post a Comment

0 Comments