Hifsaalmas

Maa by Rida Amanat Ali

ماں

 رداامانت علی

فیصل آباد


ماں دنیا کا ایک واحد ایسا رشتہ ہے جس کاکوئی نعم البدل نہیں ہے ۔ جو اپنی اولاد سے بے لوث محبت کرتی ہے ۔ ماں سے زیادہ اولاد سے محبت کرنے والا کوئی اور نہیں ۔ ماں اپنے بچوں کے لئے جیتی ہے اور بچے اس کی سب سے بڑی وہ دولت ہوتے ہیں، جس کے لئے ماں کچھ بھی کر سکتی ہے۔ میرے لئے میری ماں کا چہرہ اس دنيا کا سب سے خوبصورت چہرہ  ہے۔ اللہ نے ماں کے قدموں تلے جنت رکھ دی ہے۔ کیونکہ جب کوئی عورت ماں بنتی ہے گویا وہ اپنی موت سے جنگ لڑ کر اپنی اولاد کو اس دنیا میں لے کر آتی ہے۔ 

ماں کى محبت کا اندازہ اس دنیا میں آنے سے آنکھ کے کھولنے سے ہو جاتا ہے.ماں بچے کى پہلى درسگاہ ہے۔ماں کا نام سن کر بچے کا دل سکون میں آجاتا ہے۔

ماں کچھ کرے يا نہ کرے صرف تخت پر بيٹھى رہے۔تب بھى لگتا گھر میں ایک سکون کا سايا ہے۔

اللہ نے سورۃ البنی اسرائیل پارہ نمبر15 آیت نمبر23-24 میں فرمایا ہے " اور فیصلہ کر دیا ہے ۔تیرے رب نے کہ نہ عبادت کرو تم مگر صرف اسی کی اور والدین کے ساتھ نیک سلوک کرو اگر پہنچ جائیں تمہارے پاس بڑھاپے کو ان میں سے کوئی ایک یا دونوں تو نہ کہو تم انہیں اف بھی اور نہ جھڑکو انہیں اور کہو ان سے احترام کے ساتھ اور جھکائو ان کے حضور اپنے پہلو عاجزی سے اور شفقت کی بنا پر اور دعا کرو ان کے حق میں اے میرے رب ! رحم فرما ان پر اسی طرح جیسے انھوں نے مجھے پالا بچپن میں ۔میری زندگی میں 

میری محبت ماں سے شروع باپ پر ختم ہوتی ہے۔ میری زندگی بھائی سے شروع بہنوں پر ختم ہوتی ہے۔ماں کى ڈانٹ میں بھی پيار ہوتا ہے جو اپنے بچوں کے آنے والے مستقبل کے لئے ایک نصیحت کے طور پر ہوتی ہے۔ جب ماں مسکراتی ہے تو میرے خوشى کی انتہا نہیں ہوتی کیونکہ ماں اس دنيا میں عزت اور آخرت کے لئے نجات کا زريعہ ہے۔ میری ماں کے لئے چند اشعار


کائنات کا انمول رشتہ ہے ماں

جس کی رضا میں ہو خدا کی رضا

جو خود گیلے پہ سو کر سوکھے پہ سلائے

جو خود روکھی کھا کر اچھا کھلائے

جو اک آہ پہ جاگ جائے

جو اک واہ پہ پاس آئے

جو بیماری میں رات جاگے

چوٹ پر پریشانی جسے ہو

جس کی موجودگی روح کا ہو سکون

جس کے بنا بے تاب رہتی ہوں نگاہیں

ناپاک نظروں سے جو بچائے

بیٹیاں ہوں جس کی پرچھائی

جس کی بانہوں میں ہو سکون میسر

جس کی ایک تسلی دوا بن جائے

جو بدلتے رنگ دیکھ کر پہچان جائے

جو بن دیکھے سب سمجھ جائے

جسے دیکھ کے دل گواہی دے

اور ہر زباں کہتی جائے

‏فَبِاَیِّ اٰلَآءِ رَبِّکُمَاتُکَذِّبَانِ

جس کی دعائیں ساری بلائیں ٹال دے

جس کے آنسوؤں عرش ہلا آئیں

جس کی اک صدا پہ لبیک کا ہے حکم

جس کے قدموں تلے ہے جنت

جس کی مسکراہٹ سے چلتی ہو 

زندگی میری وہی تو ہے

pixabay


میری الله سے دعا ہے۔ کہ الله ہر ماں کو سلامت رکھے اور ان کا سایہ ان کے بچوں پر تا قیامت رکھے۔آمين

Post a Comment

0 Comments