Hifsaalmas

Groups by Rida Amanat Ali


گروپس

رداامانت علی

فیصل آباد

Pixabay 


ایک لڑکی جو ادبی دنیا میں نیا قدم رکھا ہو اور اس کو الگ الگ گروپس کی شکل میں پلیٹ فارم مل رہا ہو تا کہ وہ ادبی دنیا سے واقف ہو اور اسی طرح سے وہ ایک گروپ کو جوائن کر لیتی کرتی ہے ۔ اسے اک گروپ کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں ہوتا جب وہ گروپ کے دوسرے ممبران کو دیکھتی ہے کہ اس گروپ میں بہت اعلیٰ شاعر یا لکھاری شامل ہیں تو وہ سکون سے گروپ میں شامل ہو جاتی ہے۔ اسے دوسرے ممبران کے بارے میں اتنی معلومات نہیں ہوتی تو وہ لڑکی صرف اور صرف گروپ ایڈمن پر یقین اس لئے کرتی ہے کہ اس نے گروپ بنایا ہے تو وہ اس سے ایک بھائی کے طور پر معلومات لیتی ہے تو وہ ایڈمن شاعر ہو یا لکھاری وہ لڑکی سے آہستہ آہستہ بات کرتا ہے اس سے اس کی معلومات لیتا ہے لڑکی کی نظر میں وہ بھائی ہوتا ہے وہ زیادہ نہیں پر کچھ معلومات دے دیتی ہے اور اس کے بدلے میں لڑکی بھی لڑکے سے معلومات لیتی ہے کہ وہ کب کے لکھ رہے ہیں یا پھر کس طرح سے گروپ میں ایکٹو رہنے اور سیکھنے کے مراحل سے گزرا جاتا ہے۔ لڑکا شاعر ہے تو لڑکی سے اس طرح سے بات کرتا ہے آپ سے ایک کام ہے آپ جس جس گروپ میں ایڈ ہیں کیا ان کا مرد حضرات کا گروپ ہے تو مجھے بھی اس گروپ میں شامل کروا دیں لڑکی سوچتی ہے ایک اچھا شاعر ہے اور لڑکی کی نظر میں اسکی حیثیت ایک بھائی سے زیادہ نہیں ہوتی تو وہ جس گروپ میں خود شامل ہے وہ ان کے ایڈمنز سے پوچھ کر ان کو اس شاعر کو بھی شامل کروا دیتی ہے۔ جب بھی ان گروپس میں کوئی مقابلہ ہوتا تو وہ لڑکی سے میٹھا پیارا بن کر آپ میری بہن یہ سو لفظی کہانی لکھ دیں آپ یہ مکالمہ لکھ دیں آپ یہ افسانہ لکھ دیں۔ جب وہ لڑکی اس شاعر بھائی کو بہت کچھ لکھ کر دے دیا ہو اور وہ جان بوجھ کر اس بھائی سے کہے کہ آپ یہ شاعری دیکھ کر اصلاح کر دیں تو آگے سے اس بھائی کا جواب یہ ہوتا مجھے بہر کی سمجھ نہیں آئی اس کو میں اپنے دوست کو بھیج دیتا ہوں وہ اصلاح کر دے گا۔ جبکہ لڑکی اس بھائی کو بس آزما رہی ہوتی ہے کہ یہ کس قدر جھوٹا انسان ہے ۔ لڑکی اس کے گروپ کو لیفٹ بھی کر دیتی ہے اور جب اس بھائی کے بار بار مسیج آتے کہ کہاں مصروف ہو محترمہ ؟ کیا ہو رہا ہے ؟ پھر یہ کہ ایک تحریر سینڈ کی ہے اس کو دیکھ دیں مقابلے کے لئے سینڈ کرنی ہے ۔ وہ لڑکی اس بھائی کے مسیجز کو اگنور کرتی ہے پر جب وہ بار بار مسیج کر رہا تو وہ جان چھڑوانے کے لئے جب تحریر دیکھتی ہے تو اصل سے ہی باہر ہوتی ہے پھر وہ اس کی اصلاح کر بھیج دیتی ہے پر وہ بھائی اپنی حرکتوں سے باز نہیں آتا اور آخر کار وہ اس بھائی کو کحہ دیتی ہے مجھے آپ کا مسیج نہ آئے اور میرا نمبر ڈیل کر دیں نہیں تو جس جس گروپ میں آپ شامل ہو ادھر کی جو لڑکی ایڈمن ہے اسکو بس اتنا ہی کہوں گی کہ اس بھائی کو نکال دیں کیونکہ اس کی نظر کے علاوہ اس کے ارداے صیح نہیں ہیں اور میرا نہیں خیال وہ اس بات کو نظر انداز کریں گی

Post a Comment

0 Comments