Hifsaalmas

Dharti Maa k qabil-e-fakhar sapoot by Rida Amanat Ali

 رداامانت علی

فیصل آباد 


دھرتی ماں کے قابل فخر سپوت



پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو سلام

دھرتی پاکستان کے بہادر سپوتوں کی وجہ سے ہی پاکستان آج تک زندہ و تابندہ ہے۔کوئی بھی مشکل گھڑی ہو پاک سرزمین کے بیٹوں نے اپنے ملک کی عزت و وقار کی حفاظت اپنی جان کی پروا کیے بغیر کی ہے۔ایسے ہی ایک واقعہ کا سامنا کل فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس نے کیا اور دھرتی ماں کا سر بلند گیا ۔



 امین پور بائی پاس کی پٹرولنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے تا کہ امن و امان کی صورتحال کو کو برقرار رکھنے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ بڑھتی ہوئی ڈیکتی چوری، شراب ، جعلی نمبر پلیٹ اور ناجائز اسلحے کے استعمال میں نمایاں کمی آ سکے۔ 

پٹرولنگ پوسٹ امین پور بائی پاس فیصل آباد پر تعینات ASI علی جواد اور ان کے ہمراہ 3 جوان عمر آفتاب، رمیز اور بلال احمد اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دے رہے تھے ۔ دوران گشت رندھاوا چوک میں پولیس کے جوانوں نے ناکہ بندی کی ہوئی تھی اور اپنی وردی کا حق ادا کر رہے تھے، کہ ایک آدمی پولیس کے جوانوں کو دیکھ کر تیز تیز آگے کی طرف بڑھنے لگا۔

 اس مشکوک آدمی کے ہاتھ میں ایک نیلے شاپر میں گیلن تھی جس کو مشکوک دیکھتے ہوئے پٹرولنگ کے جوانوں نے اس کا تعاقب کیا اور اس کی تلاشی لینے کے بعد علم ہوا کہ اس میں شراب تھی ۔ 

پولیس جو کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کے لئے دن رات گرمی سردی ہر حال میں اپنے فرائض کو خوش اسلوبی سے سرانجام دے رہی ہے ،اپنی جان کی پروا کیے بنا ہمیں حفاظت فراہم کر رہی ہے تو ہمیں اس طرح دھڑلے سے قانون شکنی نہیں کرنی چاہیے نہ ہی ان کی موجودگی کو اپنے لیے وبال بنانا چاہیے ۔بلکہ عوام الناس کا فریضہ ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کیا کریں تاکہ وہ مزید جانفشانی سے فرائض سر انجام دے سکیں۔ 

امیں پور بائی پاس پٹرولنگ پولیس کے جوانوں کو سلام۔

ایسے بہادر اور چوکنے بیٹے میرے ملک کا فخر ہیں ایسے بیٹوں کی بے لوث محبت کو بیاں کرنے کے لیے الفاظ کا شدید قحط ہے ۔فقط آنسو ہیں شکر گزاری کے

اے وطن کے سجیلے جوانوں

میرے الفاظ تمہارے لیے ہیں۔


Post a Comment

0 Comments