دسمبر تیرا قرض باقی ہے
منظم حیات
پاکپتن
آسمان پر پہلی شفق کو امان علی مسکرا کر دیکھ رہے تھے۔ جیسے وہاں کسی کو دیکھ رہے ہوں۔ پچھلے کئی مہنوں سے اب یہ ان کی عادت بن چکی تھی۔ ان کے چہرے کی مسکراہٹ معدوم ہونے لگی دیکھتے ہی دیکھتے آسمان سرخ انگارے کی مانند ہوگیا۔ وہ مسکراتا ہوا شخص کسی دکھ کی لپیٹ میں آگیا تھا۔ آنکھیں سرخ رنگ اختیار کرتی جارہی تھیں۔ جیسے کچھ ضبط کرنے کی کوشش کی جارہی ہو۔ شاید وہ بہت کچھ کھو چکا تھا۔ وہ سانحہ ان کی زندگی کو منجمد کر گیا تھا۔ وہ کسی گہری سوچ میں ڈوب گئے۔
وہ کس قدر حسین اور روشن صبح تھی۔ امان علی کا اکلوتا لخت جگر بے حد عزیز تھا وہ اپنے والدین کو مگر وہ کیسی گھڑیاں تھیں جب وہ ان سے جدا ہوا تھا۔
![]() |
| pexels |
محمد انتصار بڑی خوشی سے سکول جانے کی تیاری کر رہا تھا۔ آج اس کی نئی کلاس کا پہلا دن تھا۔ وہ کوئی نغمہ گاتا ہوا جوتے پہن رہا تھا۔ جب انتصار کی والدہ کمرے میں داخل ہوئی۔ ارے واہ! آج تو ہمارا بیٹا شہزادہ لگ رہا۔ خدا بری نظر سے محفوظ رکھے۔ جلدی سے آ جاؤ ناشتہ تیار ہے۔ وہ باہر جانے لگی جب واپس مڑ کر بیٹے کا ماتھا چوما۔ دل کر رہا ہے آج آپ کو دیکھتی رہوں۔
وہ جھینپ گیا۔ ماں شہزادہ ہوں تو ہر منظر پر غالب ہی رہوں گا۔ دیکھنا میں ہر میدان میں فتح کے جھنڈے گاڑھوں گا۔ بارہ سالہ انتصار اپنے نام کے جیسا تھا۔ بڑے عزم رکھتا تھا۔ اسے ہمیشہ سے فوج میں جانے کا شوق تھا۔
بابا مجھے چھوڑ آئیں کئیں دیر نہ ہوجائے۔ جی بیٹا جی چلو۔ اتنا وقت باقی ہے آج پتا نہیں کس بات کی جلدی ہے آپ کو۔
بابا آپ مجھے لینے مت آنا۔ آج میں خود واپس آجاؤں گا۔ ٹھیک ہے بیٹا۔
ان کے سکول میں کچھ دہشت گرد گھس آئے تھے۔ کتنے معصوں کے سینوں کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا تھا۔ کتنے گھروں کے چراغوں کو بجھا دیا گیا۔ محمد انتصار نے ڈٹ کر مقابلہ کیا۔ وہ ڈرا نہیں تھا۔ بہادری کا مظاہرہ کیا۔ مگر ظالم نے معصوم کلی کو کھلنے سے پہلے مسل دیا۔ ایک گولی گھٹنے میں لگی تو وہ تڑپ کر رکوع کی حالت میں جھک گیا۔ پھر بھی پیچھے نہیں ہٹا۔ آگے بڑھنے لگا اور اپنی واٹر بوتل کو ظالم کے سر پر دے مارا۔ ایک گولی سینے کے آرپار ہوگئی۔ وہ تکلیف سے جھکتا چلا گیا۔ وہ بچوں، اساتذہ کو خون میں لت پت دیکھتا سجدے میں جھک گیا۔ کلمہ پڑھا اور جام شہادت نوش کیا۔
پولیس اور فوج کے دستوں نے صورتحال پر قابو پایا۔ اور جو دہشت گرد باقی بچے ان کو حراست میں لے لیا۔
محمد انتصار بالکل اپنے نام کا عکس تھا۔ وہ ہمیشہ کے لیے غالب آگیا تھا۔ وہ فتح یاب ہوگیا تھا۔ وہ ہمیشہ کے لیے دلوں میں نقش ہوگیا تھا۔ واقع ہی آج وہ خود گھر گایا گیا تھا۔
وہ والدین تھے۔ کیسے صبر آتا۔ ان کا اکلوتا بیٹا اب ان سے ہمیشہ کے لیے دور چلا گیا تھا۔
امان آپ یہاں کیا کررہے ہیں۔ اذکیٰ بیگم کی آواز پر وہ چونکے۔ اور ماضی کی دنیا سے واپس آئے۔ آپ انتصار کو یاد کررہے تھے۔ ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔ امان نے ان کے گرد بازو حمائل کیے، وہ کہنے لگیں
وہ کہتا تھا ماں آپ کا شہزادہ ہر منظر پر غالب رہے گا۔ دیکھو آج میرا انتصار رشک آسمان ہے۔ وہ دونوں آسمان کی طرف دیکھ رہے تھے نمناک آنکھوں سے۔
ہم اور ہمارا وطن کتنے ہی نوجوانوں کی شہادتوں سے آج اس وطن میں سانس لے رہے ہیں۔ کس قدر عظیم ہیں وہ والدین جنہوں نے اپنے نوجوانوں کی لاشیں کندھوں پر اٹھائیں۔ ان کی جدائی کا زخم آج بھی جھیل رہے ہیں۔ مگر وہ آج بھی ہم میں موجود ہیں۔

0 Comments