عائشہ شفقت
رداامانت علی
فیصل آباد
جنت ویلفئیر فاؤنڈیشن نے پہلی بار ایسی خواتین جو کسی نہ کسی وجہ سے معذور ہیں ۔ ان کی دیکھ بھال کرنے والی ان عظیم ماؤں کے نام ایک ایوارڈ سرمنی منعقد کی گئی جس میں ان ماؤں کی کاوشوں کو سراہا جائے۔
جس میں خاص طور پر ایسی خواتین جن کے بچے پیدائشی طور پر معذور وہیل چئیر پر تھے ان کو منتخب کیا گیا کیونکہ عائشہ شفقت کا کہنا ہے کہ وہ بچے جو کسی معذوری میں تو ہیں پر وہ اتنا دوسروں منحصر نہیں ہوتے جتنا ایک پیدائشی بچہ وہ بھی ایسی معذوری کا جس میں وہ چلنے پھرنے کے قاصر ہوں۔ اس ایوارڈ کے بارے میں جب عائشہ نے اپنے جنت فاؤنڈیشن سے اس سوچ کا انعقاد کیا تو وہ کہیں نہ کہیں ان کے دل کے قریب اور بہت سے لوگوں کے لئے احساس کے رشتے جیسی تھی کہ پاکستان میں ان ماؤں کو سلام پیش کیا جائے کہ انہوں نے اپنے بچوں کو اپنے سینے سے لگایا اور ان کی معذوری کو کبھی ان کی کمزوری نہیں بننے دیا۔
اس سرمنی کے لئے جنت ویلفئیر فاؤنڈیشن کے ساتھ جن جن شخصیات نے مدد کی فوزیہ بدر، صائمہ انصاری،فرح ساجد،فریال آصف،فریحہ سیف،نائلہ ضیاع،عائشہ مزمل اورخالد حیدری شامل ہیں ان سب کی مدد کے ساتھ یہ سرمنی ماڈل ٹاؤن کے ایک ریسٹورنٹ میں منعقد کی گئی۔ عائشہ شفقت کی سوچ قابل ذکر ہیں جنہوں نے ایسی عظیم ماؤں کو ایوارڈ دیا۔




0 Comments