عنوان: اندھیر نگری
رداامانت علی
فیصل آباد
![]() |
| Pixabay |
مجھے اچھا لگتا ہے. دوسروں کے بارے میں جاننا ،تا کہ بہت سی باتیں ایسی ہمارے علم میں اضافہ کر دیتی ہیں۔ جس کے بارے میں ہم نے کبھی سوچا ہی نہ ہو اور ایک طرح سے ہم اپنے دکھ درد غم بھلا کر دوسروں کے دکھ، درد، غم سن کر اس بات کا الله کے آگے شکر گزار ہوتے ہیں. کہ الله اس کا دکھ ،درد، غم ہم سے کہیں زیادہ ہے، میں تو یہ ہی سمجھ رہی تھی ؛کہ میرا ہی دکھ سب سے زیادہ ہے دوسروں کے دکھ، درد غم سن کر ہم کم سے کم اس انسان کے دکھ درد غم کم نہیں کر سکتے پر ہو سکتا ہے۔ کہ اس نے وہ بات کسی کو بتائی نہ ہو ،جو اس نے الله کے بعد آپ کو بتا دی ہو اور اس کے دل کا زیادہ نہیں پر تھوڑا سا بوجھ کم ہو گیا ہو۔
ہمارے معاشرے میں لڑکا لڑکی ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں .اس لئے لڑکی لڑکے کی ہر ایک بات پر آنکھیں بند کر کہ یقین کر لیتی ہے. لڑکا جس طرح سے کہے، لڑکی اس کی ہر بات مانتی ہے۔ لڑکے کی خوشی کے لئے وہ ہر ایک قدم اٹھا لیتی ہے۔
لڑکا بھی لڑکی کی تعریف کرنے میں اور اسکو احساس دلاتا ہے۔ کہ اس کی زندگی میں اس کی کتنی اہمیت ہے ۔لڑکی اپنے دماغ سے کام نہ لیتے ہوئے ،پاگلوں کی طرح لڑکے کہ جھوٹے پیار کو سچ مان لیتی ہے پیار کرنا غلط نہیں ہے۔ لیکن پیار میں ایک دوسرے کی عزت کرنا اور اس کو اپنی عزت بنانا ہوتا ہے۔ایسی ہی ایک فاطمہ نامی لڑکی کی زبانی جو کہ اس کی اجازت سے میں نے اس کی داستان قلمبند کی۔ فاطمہ ایک خوبصورت لڑکی کہ ساتھ ساتھ ایک پڑھی لکھی لڑکی بھی تھی۔ کہتے ہیں کہ برا وقت آنے میں دیر نہیں لگتا، جیسا کہ اندھیر نگری کچھ ایسا ہی فاطمہ کے ساتھ ہوا۔ فاطمہ کو اس کی دوستوں نے بتایا کہ کبھی اس اندھیر نگری میں قدم نہ رکھ لینا، سوائے درد کے کچھ نہیں ملے گا۔ فاطمہ کی دوستی احمد سے ہوئی۔ فاطمہ اور احمد ایک دوسرے کو دوستی کی حد سے زیادہ ایک دوسرے کے قریب آتے گئے۔ فاطمہ کی دوستوں نے ایک بار پھر فاطمہ کو اس اندھیر نگری کے راستے پر چلنے سے منع کیا پر فاطمہ نے ان کی ایک نہ سنی۔ فاطمہ احمد سے پیار کرنے لگ گئی ۔احمد جو بظاہر شریف اور معصوم نظر آتا پر حقیقت اس کے بر عکس ہی منظر پیش کر رہی تھی فاطمہ جیسا کہ آج کل سننے اور دیکھنے میں آ رہا جب کسی کو کسی سے سچی محبت ہو جائے، وہ سب کچھ بھول جاتے اور اسی کی بات پر یقین کرتے ہیں بے شک وہ سچ بول رہا ہو یا جھوٹ احمد اور فاطمہ ایک دوسرے سے سچی محبت کرنے لگ گئے۔ احمد کے کچھ دوست جو کہ اس کے بچپن اور سکول کے تھے ۔ وہ بظاہر بہت شریف نظر آتے پر اصلیت میں وہ آنکھوں کا دھوکہ تھا۔ احمد کے دوستوں میں یہ بات بہت عام تھی، کہ کسی کی بھی بہن بیٹی کے ساتھ اپنی تسکین کے لئے وقت گزارنا ان کو اچھا لگتا احمد کے کچھ دوستوں کے نام ق ،م ،و، ق، ح، احمد گل، امتیاز ارسلان، عنصر اور زاہد جو کہ احمد کو بھی ورغلاتے اور اپنی اپنی ان دوستوں کے بارے میں بتاتے، جن کے ساتھ وہ پیار کا کھیل کھیلتے اور ان کا استعمال اپنی تسکین کے لئے کرتے، پھر ان کو اس طرح سے چھوڑ دیتے جیسا کہ ان کے لئے وہ انجان ہوں۔ احمد اپنے سب دوستوں کی بات ہر بات فاطمہ کو بتاتا۔ کیونکہ وہ فاطمہ سے پیار کرتا تھا۔ فاطمہ احمد کو اپنے دوستوں سے ان معملات میں دور رہنے کا مشورہ دیتی، کیونکہ اندھیر نگری میں جب کوئی قدم رکھ لیتا تو سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں رہتا۔ چونکہ! ہوا وہ ہی جو کہ آج کل عام رواج ہے۔ گھر والے نہیں مانے گے، ذات کے باہر شادی نہیں ہو گی ۔آخر احمد بھی اپنے انہی دوستوں کے نقش قدم پر چل پڑا اور فاطمہ کے ساتھ وہ ہوا جو کہ اس نے سوچا بھی نہیں۔ فاطمہ کے ساتھ احمد نے جو کیا شاید میں اس طرح سے قلمبند کرنے میں ناکام ہوں۔ فاطمہ کی آنکھوں میں بہت سے سوالات موجود ہیں۔ جب لڑکی اللہ کے آگے ہاتھ اٹھا کر دعا کرتی ہے۔ الله میں تب تک اچھی تھی جب تک میں نے شادی کا نہیں کہا تھا پھر لڑکی کو اللہ تعالیٰ کا فرمان جو کہ قرآن پاک میں ہے! بدکار مرد سوائے بدکار عورت یا مشرک عورت کے )کسی پاکیزہ عورت سے( نکاح کرنا پسند نہیں کرتا اور بدکار عورت سے بھی سوائے بدکار مرد یا مشرک کے کوئی صالح شخص نکاح کرنا پسند نہیں کرتا اور یہ )فعلِ زنا( مسلمانوں پر حرام کر دیا گیا ہےالنور 3 ناپاک عورتیں ناپاک مردوں کے لئے مخصوص ہیں اور پلید مرد پلید عورتوں کے لئے ہیں اور اسی طرح پاک و طیب عورتیں پاکیزہ مردوں کے لئے )مخصوص( ہیں اور پاک و طیب مرد پاکیزہ عورتوں کے لئے ہیں )سو تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پاکیزگی و طہارت کو دیکھ کر خود سوچ لیتے کہ اللہ نے ان کے لئے زوجہ بھی کس قدر پاکیزہ و طیب بنائی ہوگی یہ پاکیزہ لوگ ان تہمتوں( سے کلیتًا بری ہیں جو یہ ) بد زبان ( لوگ کہہ رہے ہیں ان کے لئے )تو( بخشش اور عزت و بزرگی والی عطا )مقدر ہو چکی( ہے تم ان کی شان میں زبان درازی کر کے کیوں اپنا منہ کالا اور اپنی آخرت تباہ و برباد کرتے ہو النور 26 ان آیات سے ایک بات بہت صاف ہے پاکیزہ عورت پاکیزہ مرد کے لئےمحبت کرنا گناہ نہیں ہے محبت میں خود سے زیادہ اگلے انسان پر یقین کر لینا اور اسکی ہر بات کو بنا سوچے سمجھے مان لینا غلط ہے .جو کہ میری عقل سے بالاتر ہیں ۔ میں پوچھتی ہوں ان لوگوں سے جو ذات کو امیری کو بہت فوقیت دیتے ہیں. کیا مجھے وہ لوگ بتا سکتے ہیں. جب ہم بازار میں کچھ بھی خریدنے جاتے ہیں, کیا کبھی ان سے کہا !کہ ہہمیں اس ذات کی ہی سبزی فروٹ اور اپنی ان اشیائے کی، جن کی ضرورت ہو دیں نہیں نا تو پھر ہم کیوں ذات کو اتنی فوقیت دیتے ہیں۔ کسی کے پاس کوئی جواب ہے خدا کے واسطے اپنے بچوں کو بتائے اگر ہمیں معلوم ہے کہ ذات کے باہر شادی نہیں کر سکتے۔ امیری غریبی کی وجہ سے بھی تو پھر اپنی نفس کی تسکین کے لئے کسی کی بہن بیٹی کی عزت احساسات جذبات کے ساتھ کھیل کہ اس کی زندکی برباد نہ کریں۔ اگر اس کو لوگوں کے ڈر سے عزت نہیں بنا سکتے، تو کس نے حق دیا ہے کہ اس کی زندگی کے ساتھ کھیل سکے.

0 Comments