عنوان ۔توہم پرستی
از قلم۔ بنت حنیف
![]() |
| Pixabay |
قصہ پرانا ہے کہ ایک دور دراز گاؤں میں ایک لڑکی رہتی تھی گھر بھر کہ لاڈلی ،اور عمر کے اس میں حصہ میں کہ جاگتی آنکھوں میں کتنے خواب سجتے ہیں دل کی دنیا میں کئی دھنک کے رنگ سما جاتے ہیں ارماں ہیں کہ آسمان کو چھو لیا جائے اب ایسے حالات میں پڑھائی میں کم ہی دل لگا کرتا ہے بس بندا ہر وقت افسانوں دنیا میں ہی گم رہتا ہے وہ بھی ایسی ہی تھی لیکن آج کل بہت پریشان تھی کیونکہ اس کے امتحانات سر پہ تھے اور اس نے سارا سال تو ضائع کر دیا تھا لیکن فیل بھی نہیں ہونا چاہتی تھی ۔۔۔۔۔ اب جیسے کہ ہمارے معاشرے میں اور خاص طور پر دور دراز دیہی علاقاجات میں پیروں فقیروں کا کاروبار تو خوب چلتا ہے اور لوگ اپنی جہالت سے انہیں ہی اپنا داتا سمجھ لیتے ہیں اسے بھی یہی حل نظر آیا کہ وہ ساتھ والے گاؤں کے پیر صاحب کے پاس جائے اور کوئی تعویذ وغیرہ لے لے کیونکہ اب وہی ہیں جو اس کا بیڑا پار لگا سکتے ہیں ۔۔۔۔۔۔اور ان کو جا کہ کہنے لگی کہ میرے قلم پر دم کر دیں تا کہ اس کی مدد اور آپکی دعا سے میں امتحانات میں پاس ہو جاؤں ۔۔۔۔ خیر پیر صاحب نے پھونک ماری اور ساتھ بہت سا پڑھ کر اس کے سر پر بھی ہاتھ پھیرا کہ بیٹی تو اچھے نمبرات سے پاس ہو گی یہ پیر صاحب کی دعا ہے اب پیر صاحب کو کیا معلوم تھا کہ سب پڑھ کہ بھی کچھ نہیں پڑھا والوں میں سے نہیں ہے یہ بچی ۔۔۔
پس لڑکی بہت خوش اور مطمئن ہو گئی اور کتاب کھولنے کی زحمت نہ کی کہ اب تو پیر صاحب کی دعا ہے میرے ساتھ مجھے کیا ضرورت بلاوجہ کی مغز ماری کرنے کی ۔۔۔۔پھر وہ دن آیا کہ جس دن پرچہ تھا اب اسے پیر صاحب کی کرامات پر اتنا اندھا اعتماد تھا کہ اس نے قلم پیپر پر رکھا اس اسے حکم دینے لگی ۔ چل ۔( قلم بیچارا بھی سوچ میں پڑ گیا کہ لو بھئی اب میں خود کیسے چل سکتا ہوں )لیکن تھوڑا جھنجلائی اور پھر تھوڑا غصہ سے گویا ہوئی چل ( قلم بیچارا ،اگر ۔میں خود سے چلنے کے قابل ہوتا نا تو سب سے پہلے تمہارا منہ توڑتا )خیر اب قلم تو چلنے سے رہا اور وہ بھی کچھ لکھنے سے رہی کچھ آتا ہو تو لکھتی نا ۔۔۔۔جب تک آپ دعا کے ساتھ دوا نہیں کریں گے کچھ نہیں سدھرے گا بے شک تعویز کے بجائے پورا مرشد ہی کیوں نہ گلے باندھ لیں۔
https://hifsaalmas.blogspot.com/ پرمزید آپ پڑھ سکتے ہیں ۔ تحاریر پڑھنے کے لیے لنک پہ کلک کیجیے۔

0 Comments