عائشہ شفقت
رداامانت علی
فیصل آباد
آج میں ایس شخصیت کے بارے میں لکھنے جا رہی ہوں۔ جس کو میں نے ایک واٹس ایپ گروپ میں ایک ممبر کے طور پر دیکھا۔
عائشہ شفقت ایک ایسی با ہمت شخصیت ہیں۔ جنہوں نے ایسے متاثرین کی امداد کرنے کا ذمہ لیا جو کہ قوت گویائی سے محروم ہوں، ان کی محنت رائیگاں نہیں گئی۔ ان کے بارے میں جیسے جیسے مجھے تجسس سا ہوتا گیا کہ ان کے بارے میں معلومات حاصل کروں کہ یہ کس شخصیت کی مالک ہیں، مجھے جیسے جیسے ان کے بارے میں علم ہوتا گیا گویا کہ مجھے ان کی شخصیت پر فخر محسوس ہوتا گیا۔ جو انسان خود کسی چیز سے محروم ہو اس کو اٍس بات کا باخوبی اندازہ ہوتا ہے کہ کوئی اس محرومی کی وجہ سے کسی کی بات نہ سنے اور اپنی قوت کو اس طرح سے استعمال کرے کہ دوسرے لوگ اس کے استفادہ کر سکیں۔ جیسا کہ عائشہ نے قوت گویائی سے محروم لوگوں کے لئے ہر طرح سے مدد کرنے کی کوشش کی ۔عائشہ جنت ویلفئیر فاؤنڈیشن کی صدر ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ ایک سماجی کارکن ایک متحرک کر دینے والی کاری ہیں۔ آپ نے معذور لوگوں کے لئے وہیل چئیر اور اس کے ساتھ منسلک بہت سے مسائل
جو کہ پاکستان کے اندر معذور لوگوں کو سامنا کرنا پڑتا ان کے لئے اقدامات کئے ۔ آپ کو ان لوگوں کی تکالیف کا انداذہ اس لئے بھی با خوبی تھا کہ آپ خود ایک وہیل چئیر پر موجود ہیں ۔
آپ ایک ایسی مثال ہیں جنہوں نے کبھی ہمت نہیں ہاری۔ آپ نے 11سال پہلے یہ کہنا بے جا نہیں ہو گا کہ آپ نے بہت کوشش کی اور ان لوگوں کے لئے بے شمار خدمات سر انجام دی جو قوت گوئی سے محروم تھے ۔ آپ نے ان لوگوں کے لئے راشن وہیل چئیر اور اس کے ساتھ ہی بہت سے مسائل جیسا کہ ٹرانسپورٹ بلڈنگ وغیرہ شامل ہیں اور اس کا عملی اطلاق بھی کیا۔ آپ نے آج تک معذور لوگوں کے لئے جتنی بھی جنگ کی اس میں کامیاب ہوئی۔ آپ نے بہت سارے ایوارڈز اپنے نام کئے اور الحمدللہ آپ کو فخر پاکستان ، ٹرین یوتھ، پاکستان یوپھ آئکن ایوارڈ بیسٹ ایکٹی ویسٹر ایوارڈ ،خدیجہ الکبری ایوارڈ جو کہ UNO کی طرف سے آپ کی خدمات کی بدولت آپ کو دیا گیا قابل ذکر ہیں ۔ آپ انسانیت کے لئے ایک عظیم مثال ہیں جو کہ اپنی محرومی کے باوجود لوگوں کو ان کے حق دلانے میں ایک اہم مدد گار ثابت ہوتی ہیں ۔ الله سے دعا ہے کہ آپ کی ہر جائز دعا قبول ہو اور آپ اکی طرح انسانی خدمت سر انجام دیتی رہیں آمین۔
https://hifsaalmas.blogspot.com/ پرمزید آپ پڑھ سکتے ہیں ۔ تحاریر پڑھنے کے لیے لنک پہ کلک کیجیے۔

0 Comments