اسلام میں عورت کا مقام
مقصود عالم
اسلام ایک مکمل ضابطۂ حیات ہے ۔۔اسلام نے ہمیں دنیا میں رہنے کا اور زندگی گزارنے کا طریقہ بہترین انداز میں سمجھایا ۔۔۔۔
ہر ایک شخص کو اس کے حقوق اسلام نے مکمل طور پر دے دیے ۔۔
ایسے ہی عورت کو بھی اسلام نے وہ حقوق عطا کیے جن کا اسلام سے پہلے تصور ہی نہیں تھا ۔ زمانہ جاہلیت میں عورت کا گھر میں پیدا ہونا صرف معیوب ہی نہیں بلکہ اس بچی کو زندہ درگور کیا جاتا تھا جس کے گھر میں بچی پیدا ہوتی تھی وہ لوگوں سے منہ چھپائے پھرتا تھا کہ کہیں لوگ بچی کی مبارکبادی نہ دیں۔۔
![]() |
| unplash |
لیکن جب دنیا میں اسلام کی شمعیں روشن ہوئیں تو اسلام نے عورت کو بے مثال اور لازوال حقوق عطا کیے ۔۔اگر ایک عورت کسی کے گھر میں ماں کی صورت میں ہے تو فرمایا گیا "والدین کی خدمت کر کے جنت کماٶ یعنی الجنت تحت اقدام المہات" اور اگر بہن کی صورت میں ہو تو ارشاد ہوا "یہ تمھاری غیرت کا سبب ہے" اور اگر بچی کی صورت میں ہو فرمان ہوا "جس نے دو بچیوں کی اسلام کے مطابق تربیت کی اور نکاح کرکے حوالہ کیا تو کل قیامت کے دن میرے اتنا قریب ہو گا جتنا کہ ہاتھ کہ انگلیاں ایک دوسرے کے قریب ہوتی ہیں"

0 Comments