چہرہ
منتہیٰ الیاس تبسم
اس کی پرانی عادت تھی اپنے اردگرد کے لوگوں میں خاص چہرے تلاش کرنا سو اس نے اپنا چہرہ بھی تلاش کر لیا تھا۔۔
ہاسٹل میں آنٹی رہتی تھی جس کا تعلق مسیحی برادری سے تھا ۔
ڈیپارٹمنٹ سے ہاسٹل تک کی مسافت طے کرنے کے بعد آتے ہی چائے کی طلب ہوئی۔
اپنے کپ میں آنٹی کو چائے پلائی پھر اسی کپ میں خود چائے پی۔۔۔
مگر نہ تو خود عیسائی ہوئی اور نہ ہی وہ آنٹی مسلمان ۔
پھر بھی فرق تو پڑا تھا۔
وہ جیسے ہی یونیورسٹی سے ہاسٹل آتی تھی اسے اپنا چہرہ بڑی محبت سے دیکھتا تھا۔
0 Comments