Hifsaalmas

بانہوں کا ہار ازقلم مومنہ شکیل

 بانہوں کا ہار 

مومنہ شکیل


مَیں رات کے پچھلےپہروں میں

 جب سارا عالم سوتا ہے

اک خواب سا دیکھا کرتی ہُوں

جس کی کوئی تعبیر نہیں

اِک خواہش دل میں اٹهی ہے

وہ جس نے ادھورا رہنا ہے

لفظوں کا سہارا لے کر مَیں

تِری یاد کنارہ لے کر مَیں

اِک خوف میں پڑ سی جاتی ہوں

کچھ سوچ کے ڈر سی جاتی ہوں

پهر خاموشی کے آنچل  میں

کچھ زخمی زخمی لفظوں سے

ٹوٹے پھوٹے جذبوں کے سہارے 

بوسیدہ کاغذ پر اپنی

یہ خواہش لکھ ہی دیتی ہوں 

کب تک تو میرا ہو گا یار؟

اور کب میری خواہش کے گلے میں

ہو گا تِری بانہوں کا ہار....؟

مومنہ شکیل



Post a Comment

0 Comments